حج کا احرام مکہ کے نئے محلوں سے (نئی آبادی سے)
کیامکہ کے قدیم محلوں کی طرح نئے محلوں سے ، حج کا احرام باندھنا جائز ہے ؟
جواب :۔ کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ مسجد تنعیم سے باہر کے علاقہ سے جو حرم سے باہر ہیں احرام نہ باندھے۔
خواتین کا چہرے کے کچھ حصہ کا چھپانا
کیا خواتین کے لئے اپنے چہرے کے کچھ حصے کو چھپانا بھی مکمل چہرہ چھپانے کے حکم میں ہے ؟
جواب :۔ چہرے کے کچھ حصہ کو اس طرح چھپا نا کہ اس کو نقاب اور برقعہ نہ کہا جائے تو جائز ہے ۔
چھت والی گاڑی میں سفر کرنا
وہ حاجی حضرات جو ابتداء شب میں مسجد شجرہ یا جمعہ میں محرم ہو کرراتوں رات مکہ مکرمہ میں داخل ہوجاتے ہیں کیا یہ حضرات چھت والی گاڑی میں سوار ہوکر مکہ میں داخل ہو سکتے ہیں ؟
جواب:۔جائز ہے اور کفارہ نہیں ہے مگر بارانی اور سرد راتوں میں کہ اس صورت میں ایک بھیر بکری ، کفارہ دیں۔
بدن میں لگے ہوئے مصنوعی اعضاء سے استفادہ کرنا
کیا حالت احرام میں ایسے مصنوعی ہاتھ پیر کو جن پر چمڑے کو سلا گیا ہو ، جسم سے باندھنے پرکفارہ ہے ؟
جواب :۔ کوئی اشکال نہیں اور کفارہ بھی نہیں ہے ۔
حالت احرام میں، ہونٹوں کی زائد کھال اور ناخون کے کنارے کونوچنا
کیا( حالت احرام ) ہو نٹوں یا ناخون کے کنارے کی اضافی کھال کو جد ا کیاجاسکتا ہے ؟
جواب :۔ خون نہ نکلنے کی صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
حرم کے درخت کاٹنا
جناب عالی کی کتاب ” مناسک حج “ میں حرم کے درخت کاٹنے کا، حالت احرام کے محرمات ( یعنی جو چیزیں محرم پر حالت احرام میں حرام ہیں ) میں تذکرہ نہیں ہوا ہے ، کیا یہ مسئلہ ، احرام کے محرمات میں سے نہیں ہے ؟
جواب :۔ یہ مسئلہ ، احرام کے محرمات میں سے نہیں ہے بلکہ ہر شخص پر حرم کے درخت کا کاٹنا حرام ہے ۔
غلطی سے سر کو ڈھانپنا اور بالوں کا اکھڑجانا
میں حج عمرہ میں محرم ہونے کے بعد بس کی حرکت کی وجہ سے بے اختیار منی نکل گئی اور پورے راستہ میں دومرتبہ ایسا ہوا ۔ لہذا مکہ کے ہوٹل میں داخل ہوتے ہیں میں نے غسل جنابت کیا ،لیکن سر کو کھلے رکھنا بھول گیا، اور تولیہ سے سر کو خشک کرکے تولیہ سر پر ڈال لیا اور چونکہ میرے سے کے بل گرتے ہیں لہذا کچھ بال بھی اکھڑے گئے ، کیا میرے حج میں اشکال ہے؟ اور کیا مجھ پر کفارہ واجب ہوگیا ہے ؟اسی طرح اگلے سال حج تمتع یا عمرہ میں ان باتوں سے بچنے کیلئے اپنے آلہ تناسل کو بغیر گرہ لگائے کسی چیز سے باندھ لوں تاکہ دوبارہ منی نہ نکلے ، اس مشکل سے بچنے کیلئے مجھے کیا کرنا چاہئے؟
گذشتہ عمرہ کے متعلق جو تم نے لکھا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور آئندہ کے متعلق جو لکھا ہے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔
طواف کرنے والوں کے دائرے سے خارج ہوکر طواف کرنا
حج کے زمانہ میں مسجد الحرام ( خانہ کعبہ ) کے کار کن اور خادم ، بیمار اور سن رسیدہ لوگوں کو چار پائی پر بیٹھا کر اپنے سروں پر طواف کراتے ہیں اور عام طور پر طواف کرنے والوں کے دالڑے سے ذرا ہٹ کر چلتے ہیں ، کیا ان کا حج صحیح ہے ؟
جواب:۔ ان کے طواف میں کوئی شکال نہیں ہے ، اس لئے کہ طواف میں ، معروف حد کی مراعات کرنا واجب نہیں ہے بلکہ احتیاط مستحب ہے اور صفوں سے متصل ہونا بھی شرط نہیں ہے ۔
نازک اور باریک لباس کا احرام پہننا
اگر خواتین کے احرام کا لباس اس قدر باریک ہو کہ ان کا بدن نمایاں ہو جائے کیا ان کے مناسک حج میں کوئی نقص آجاتا ہے ؟
جواب :۔ یہ کام حرام ہے لیکن اگر طواف اور نماز طواف کے علاوہ ایسا ہو تو حج کے باطل ہونے کا باعث نہیں ہوگا۔