سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

موٹر سائیکل کے دھویں کا ناک میں جانا

میں ایک روز رمضان المبارک کے ایّام میں ایسی موٹر سائیکل کے پاس کھڑا تھا جو دھواں دے رہی تھی، اور جیسا کہ مجھے یاد ہے اس وقت میں اکثر ناک سے سانس لے رہا تھا، کیا میرا روزہ باطل ہے؟

اگر عام لوگ اس کو غلیظ دھواں جانتے ہوں اور آپ نے بھی جان بوجھ کر اور متوجہ ہوتے ہوئے اس کو سونگھا ہو تو آپ کے روزے میں اشکال ہے اور اگر وہ دھواں مشکوک تھا تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

روزہ میں طبی آلات سے منہ کا معاءنہ کرانا

غیر خوراکی وسائل کا منھ میں لے جانا جیسے دانت کے معاینہ و معالجہ کے وسائل، کیا روزہ کو باطل کر دیتا ہے؟

جواب: ان سے روزہ باطل نہیں ہوتا مگر یہ کہ منھ کی رطوبت اس پر پڑے اور وہ دوبارہ منھ میں چلی جائے اور اس قدر زیادہ ہو کہ آب دھن میں مل کر ختم نہ ہو سکے اور حلق سے نیچے پہچ جائے ۔

روزہ دار کا مسواک کرنا

کیا روزہ کی حالت میں مسواک کرسکتے ہیں؟ اگر لعاب دہن سے مرطوب مسواک سے دوبارہ مسواک کریں تو کیا حکم ہے؟

روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر مسواک کو باہر نکالیں اور پھر منھ میں لے جائیں او اس کی رطوبت لعاب دہن میں مستحلک (گھُل) نہ ہوئی ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر ٹوتھ پیسٹ سے مسواک کررہے ہیں تو مسواک کے بعدمنھ کو اچھی طرح سے دھلنا چاہیے ۔

کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ دوسری چیزوں کو منھ میں ڈالنا

کیا روزہ کی حالت میں ، غیر خوراکی سامان ( جیسے ڈاکٹری معائنہ کے آلات ) منھ کے اندر لے جانا روزہ کے باطل ہونے کا باعث ہے ؟

جواب:۔ روزہ کے باطل ہونے کا باعث نہیں ہے ، مگر اس صورت میں جب اس آلہ کو لعاب دہن سے آلودہ ہونے کے بعد باہر نکالے اور پھر دوبارہ منھ میں ڈالے اور آلہ کی رطوبت اس قدر ہو کہ لعاب دہن میں مخلوط ہوکر ختم نہ ہو سکے اور اس کو نگل لے ۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی