اس شخص کے مال سے استفادہ کرنا جو خمس نہیں دیتا
جس شخص نے خمس معین کرنے کی غرض سے، سالانہ حساب قرار دیا ہے اس کا ان لوگوں کے گھر ،جو رقوم شرعیہ ادا نہیں کرتے، مہمانی میں جانا اور ان کے یہاں کھانا کھانا، یا ان کے یہاں کے پانی سے وضو کرکے ان کے گھر میں نماز پڑھنے کی کیا صورت ہے؟
جواب: جب بھی یہ یقین ہو کہ اُن کے گھر یا طعام میں ، خمس کا مال موجود ہے، اس میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ حاکم شرع سے اجازت لے لے۔