بینک کی طرف سے مالی کفالت
ایک شخص، کسی پروجیکٹ کو انجام دینے کا معاہدہ کرتا ہے، جس سے معاہدہ ہوا ہے وہ شخص، معاہدہ کرنے والے سے اس پروجیکٹ کو پورا کرنے کی ضمانت کے طور پر، کسی ذمہ دار اور کفیل کا مطالبہ کرتا ہے، معاہدہ کرنے والا شخص بینک جاتا ہے تاکہ کفالت کی سند جاری کردے اور تاکہ مقررہ وقت میں معاہدہ پورا نہ ہونے اور نقصان ادا نہ کرنے کی صورت میں، نقصان ادا کرنے کی ضمانت بینک لے لے، کیا بینک کا یہ معاہدہ جسے مالی کفالت کا نام دیا جاتا ہے، جائز ہے ؟ کیا بینک مذکورہ کفالت کے بدلے، معین اجرت وصول کرنے کے لئے، معاہدہ کرنے والے آدمی کی طرف رجوع کرسکتا ہے ؟
بینک کے ذمہ نقصان کی ادائیگی کی ضمانت قرار دینا اور بینک کے اجرت وصول کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، نیز بینک ادا کی گئی رقم کو مد مقابل سے وصول کرسکتا ہے ۔