سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

جس شراب کے الکحل کو زیرو (صفر) فی صد تک پہنچا دیا گیا ہو

جس شراب کے الکحل کو زیرو (صفر ) کی حد تک پہنچادیا گیا ہو اس کے حرام یا حلال ہونے کے متعلق آپ کا نظریہ کیا ہے ؟

اگر وہ پہلے شراب ہو اور بعد میں اس کے الکحل کو ختم کردیا گیا ہو او راس میں شراب کا ذایقہ بھی نہ ہو ، لیکن چونکہ اس میں نجاست کا شبہہ پایا جاتا ہے اس لئے اس کو پینے میں اشکال ہے ۔

ایسے شخص کو اجیر (نائب )بنا ناحس کی قرائت صحیح نہ ہو

جس شخص کی نماز کچھ زیادہ صحیح نہیں ہے اگر اپنے لئے یا دوسرے کی نیابت میں حج کرنے جائے کیا نماز طواف ادا کرنے کے لئے دوسرے شخص کو نائب بنا سکتا ہے ؟

جواب :۔ اپنے حج کے متعلق جس قدر توانائی رکھا ہے خود انجام دے اور جس قدر بھی ہو سکے نماز کی قرائت کی اصلاح کرنے کی کو شش کرے لیکن اگر اس کی قرائت صحیح نہیں ہے تو دوسرے کا نائب بنے میں اشکال ہے ۔

اقسام: نماز طواف

ایسے شخص کو اجیر (نائب )بنا ناحس کی قرائت صحیح نہ ہو

جس شخص کی نماز کچھ زیادہ صحیح نہیں ہے اگر اپنے لئے یا دوسرے کی نیابت میں حج کرنے جائے کیا نماز طواف ادا کرنے کے لئے دوسرے شخص کو نائب بنا سکتا ہے ؟

جواب :۔ اپنے حج کے متعلق جس قدر توانائی رکھا ہے خود انجام دے اور جس قدر بھی ہو سکے نماز کی قرائت کی اصلاح کرنے کی کو شش کرے لیکن اگر اس کی قرائت صحیح نہیں ہے تو دوسرے کا نائب بنے میں اشکال ہے ۔

اقسام: حج افراد

اس شخص کا حج جس کی ختنہ ، ناقص طور پر ہوئی ہیں

جس شخص کی ناقص طور پر ختنہ ہوئی ہیں اور اسی حالت میں حج کرلے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب :۔ اگر ناقص طور پر ختنہ ہوئی ہیں تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صحیح طرح سے ختنہ کرانے کے بعد طواف اور نماز طواف کو دوبارہ بجا لائے اور احتیاط یہ ہے کہ سعی کو بھی طواف عمرہ اور طواف حج کے بعد دوبارہ اعادہ کرے اور اگر مکہ مکرمہ جانے پر قادر نہیں ہے تو کسی کو نائب بنائے ۔

بیوی کی اجازت سے استمناء کرنا

جس شخص کی زوجہ موجود ہے اور زوجہ کی اجازت سے استمناء کرتا ہے کیا یہ استمناء حرام ہے؟

اگر زوجہ کے ساتھ ملاعبہ کرنے کے ذریعہ استمناء کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خود سے استمناء کرے تو حرام ہے خواہ زوجہ کی مرضی سے کرے یا بغیر مرضی کے ۔

اقسام: استمناء

قضا نماز کی تعداد میں شک

جس شخص کو یہ معلوم نہیں کہ اس کی قضا نمازیں کتنی ہیں ، اس کا کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔ جس قدر معلوم ہے کہ سفر یا حضر میں اس کی نمازیں قضا ہوئی ہیں ، انہیں بجا لائے اور جس میں شک ہے وہ واجب نہیں ہے، ضمناً معلوم ہو ناچاہئیے کہ قضا نماز میں ترتیب ضروری نہیں ہے مگر اس صورت میں ترتیب ضروری ہے جب کہ ایک ہی دن میں ظہر ، عصر ، مغرب اور عشا کی نمازیں قضا ہوئی ہوں ۔

بدن کے لیے پانی کا استعمال مضر ہونے کی صورت میں تیمم کرنا

جس شخص کو ( بیماری کی وجہ سے ) پیشاب کے ساتھ ہمیشہ منی کے اجزاء خارج ہوتے ہوں ،اور صحتیاب ہونے کی امید بھی نہ ہو، کیا وہ تیمم سے اپنے اعمال بجالاسکتا ہے ؟ چونکہ مفروض یہ ہے کہ ہمیشہ غسل جنابت کرنے سے اس کو ناقابل تلافی جسمانی ضرر ہوسکتاہے ؟

جواب : مذکورہ صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ جس قدر غسل کرنا باعث ضرر نہیں ہے غسل کرے ، اور جب باعث ضرر ہو تیمم کرنا جائزہے لیکن احتیاط کے طور پر وضو بھی کرلے یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ منی کے ذرّات پیشاب میں مل کر مکمل طور پر ختم نہ ہوئے ہوں ،اور اگر منی کے ذرّے ، پیشاب میں ملکر بالکل ختم ہوگئے ہیں ۔ تو اس پر غسل ضروری نہیں ہے ، اسی طرح اگر اسے شک ہو کہ وہ منی کے قطرے ہیں ( یا دوسری ( مذی وغیرہ) چپکنے والی چیز ہے جو کبھی کبھی پیشاب کے راستہ سے خارج ہوتی ہے ، توبھی غسل نہیں ہے ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت