سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

کھلاڑیوں کا غیر ملکی ٹیموں میں خدمت کرنا

ایک کھلاڑی بیت المال کے پیسے سے چیمپین بنا ہے اور اب غیرملکی ٹیموں نے اس کو بہت زیادہ پیسوں سے خریدلیا ہے، کیا یہ کام جائز ہے؟

اگر بیت المال کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ تھا تو اس پر عمل کرے اور اگر اس کا کوئی معاہدہ نہیں تھا تو وہ آزاد ہے؛ لیکن انصاف یہ ہے کہ اپنے ملک کے نفع میں کام کرے ۔

مضاربہ میں اصل سرمایہ اور منافع ادا کرنے کی ضمانت لینا

ایک کمپنی کواپنا ضروری بجٹ پورا کرنے کے لئے، کچھ اشخاص حقوقی (سرمایہ دار) اور حقیقی (کام کرنے والے اور انجینیر وغیرہ) اشخاص یعنی دونوں قسم کے حضرات کی ضرورت ہوتی ہے، یہ لوگ کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لئے، منافع کی ادائیگی کے برابر ضمانت کی ضرورت ہوتی ہے، سرکاری کپمنیاں، اسی طرح یہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کے اصل سرمایہ کی واپسی کی بھی ضمانت اور ذمہ داری لی جائے، مذکورہ ضمانتوں کے سلسلہ میں جنابعالی کا کیا نظریہ ہے ؟

تنہا ایک راستہ جو اس کام کے لئے پایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ مضاربہ (مشارکت) کو منافع کے حصّہ کی بنیاد پر قرار دیں، لیکن علیحدہ سے دوسرے عقد لازم (چند جلد کتابوں کی خرید وفروخت کے معاملہ) میں شرط کریں، اگر اس مضاربہ کے معاملہ میں بیس فیصد سے کم یا اس سے زیادہ فائدہ ہوا ہو تو اس کی کسر پوری جائے، اسی طرح سرمایہ کے نقصان کے بارے میں ۔

اس معاملہ کی ضمانت جس کا سبب وجود میں نہیں آیا

ایک کمپنی بتاریخ ۱۱/۱۱/۱۳۷۵ش ھ، تقریباً۱۹۹۸عیسوی میں ایک سال کی قسط وار خریداری کا بینک سے معاملہ کرلیتی ہے، بغیر سود کے کام کے سلسلہ میں بینک کے قانون کے مطابق، بینک کی جانب سے سہولت فراہم کرنے کے لئے، اسلامی معاملات اور شرعی مقررات کی رعایت کرنا ضروری ہے، معاہدے کے مطابق، کمپنی کو پاپلین کپڑا بنانے کے کچھ کچّے مال کی خریداری کرنا تھی نیز نقد اور ادھار کے معاملات اور شریک ہونے کے معاملہ کی رو سے ان مال سے پاپلین تیار کرکے بازار تک پہنچانا تھا، کچھ عرصہ گذرنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ معاہدہ واقعی نہیں تھا بلکہ مذکورہ چیزوں کی خریداری کے عنوان سے ایک رسید بنواکر، بینک سے لون (قرض) وصول کیا تھا، رسید بنانے والے شخص نے بھی صاف صاف بتایا کہ معاملہ فسخ ہوگیا تھا اور اسی تاریخ میں مذکورہ رقم واپس دے دی گئی تھی، یعنی حقیقت میں مذکورہ چیزوں میں سے کوئی چیز موجود ہی نہیں تھی۔جنابعالی کی خدمت میں درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں فرمائیں کہ: کیا اس قسم کے معاملہ کی ضمانت کہ جس کا سبب وجود ہی میں نہیں آیا تھا، اپنی جگہ پر باقی ہے ؟

یہ معاملہ باطل تھا اور اُسے مذکورہ رقم کو بینک میں واپس کرنا چاہیے، اب رہی ضمانت تو اگر ضمانت اصل رقم کے بارے میں تھی تب تو اس پر عمل کرنا چاہیے اور اگر منافع کے بارے میں تھی تو معاملہ نہ ہونے کی صورت میں، ضمانت کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے اور اس کا کوئی منافع ہوتا ہی نہیں ہے ۔

ایک ضرب سے پلک کا اوپری اور نیچے کا حصّہ نیلا ہوجانا

ایک چوٹ کی وجہ سے پلک کے اوپری اور نچلے حصّے میں نیل پڑگیا، کیا مارنے والا تین ۳/دینار دے گا یا ۶/ دینار؟

جواب: اگر نیل متصل اور ایک ہو تو ایک ہی جنایت شمار ہوگی اور اگر علیحدہ علیحدہ نیل ہوں تو دو جنایت شمار ہوںگی۔

سوتیلے ماں باپ سے میراث کا نہ ملنا

ایک چند بچوں کی بیوہ خاتون دوسری شادی کرلیتی ہے ، کچھ مدت کے بعد یہ شوہر بھی فوت ہوجاتا ہے، اس شوہر کے مال میں ، مذکورہ خاتون کے بچوں کی میراث کا کیا طریقہ ہے؟ مسئلہ کے برعکس صورت میں آیا ورثہ اپنی سوتیلی ماں سے میراث حاصل کرسکتے ہیں؟

جواب: بیوی کی اولاد اپنی ماں کے شوہر سے میراث نہیں پائیں گے اور نہ شوہر اپنی بیوی کی اولاد سے، ایسے ہی اس کے برعکس مسئلہ میں یعنی شوہر کے بچے بھی اپنی سوتیلی ماں سے میراث نہیں پائیں گے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت