سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها
دسته‌ها: مهر

اس عورت کی عدّت جو ناجائز طرےقہ سے حاملہ ہوئی ہے

جو عورت زنا کے ذریعہ حاملہ ہو جاتی ہے اور زانی یا کسی دوسرے شخص سے شادی کرلیتی ہے کیا اس کو عدّت کی ضرورت ہے ؟ اور اگر شادی کے بعد اس کا شوہر اس کو طلاق دیدے تو کیا عدّت واجب ہوگی ؟ اور اگر عدّت واجب ہو تو اس کی عدّت ابعد الاجلین ( وضع حمل اور تین طہر کی مدّت میں سے جو زیادہ مدّت ہو ) ہے یا تین طہر ہیں؟

جواب:۔ زنا سے حاملہ ہونے والی عورت کی عدّت نہیں ہوتی، اور زانی یا دوسرے شخص سے اس کی شادی کرنا جائز ہے، اور اگر اس کو طلاق دیدے تو اس کی عدّت تین طہر یا تین ماہ ہے اور وضع حمل معیار نہیں ہے ، اب رہا طہر کا غیر مواقعہ ( جس پاکیزگی کے دوران مقاربت نہ ہوئی ہو) تو چونکہ حاملہ میں یہ شرط نہیں ہوتی، لہذا اس کو طلاق دے سکتا ہے، اس بنا پر اگر اسکو حیض (ماہواری) نہیں آتا تو تین مہینہ صبر (عدّت) کر کے دوبارہ شادی کرسکتی ہے .

دسته‌ها: عدت کے احکام

متروکہ پانی کے حوض انبار وغیرہ کے استعمال کا طریقہ

کیا ان حوضوں کو جو پہلے اہل محلہ کے لئے قابل استعمال تھیں لیکن اب ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مہندم کرکے ان کی جگہ پر دارالقرآن تعمیر کردینا جائز ہے؟

جواب: احتیاط یہ ہے کہ اس جگہ کو اس کام کے لئے کرایہ پر حاصل کریں اور ان کے کرایہ کی رقم کو غریبوں کے لئے پانی کی پائپ لائن لگوانے میں خرچ کریں۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

امام زمانہ علیہ السلام کے چار خاص نواب

امام زمانہ علیہ السلام کے نواب اربعہ اور شیعہ علما کی توہین کرنے والوں کے مقابلہ میں ہمارا کیا فریضہ ہے؟

نواب اربعہ اور شیعہ علماء کی توہین اور ان کی شان مین گستاخی کرنے والوں لوگ یقینا گمراہ ہیں اور ایسے لوگ قطعا ہم میں سے نہیں ہو سکتے، اگر وہ نصیحت اور امر بالمعروف کے ذریعہ اصلاح ہو سکتے ہوں تو انہیں نصیحت کی جائے ورنہ اسن سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ شیعہ جوانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ فرقہ پرست طاقتیںان کی درمیان تفرقہ ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکیں اور دشمنوں سے مقابلہ کے لیے متحد و متفق رہیں اور مکتب اھل بیت علیہم السلام کی بصیرت اور معرفت، جس مین علماء کی حیات اور سیرت بھی شامل ہے، معتبر کتابوں سے مطالعہ کریں تا کہ دشمن انہیں بہکانے اور پروپیگنڈہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دسته‌ها: امام زمانہ (عج)
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت