سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

اکراہ کی صورت میں دوسرے کو نقصان پہنچانا

کیا اکراہ کی وجہ سے دوسروں کو ضرر پہچانا بھی جائز ہوجاتا ہے؟ جائز ہونے کی صورت میں کیا حدیث ”رفع“ اور حدیث ”لاضرر“ تعارض میں تعارض ہوجاتا ہے؟

اکراہ کی صورت میں دوسروں کو نقصان پہنچانا جائز ہے اور اکراہ کی دلیلں حاکم ہوتی ہیں؛ کیونکہ بہت سے اکراہ کے موارد دوسروں کو ضرر پہنچانے پر مستمل ہیں؛ جیسے (ظالم کی؛ حکومت میں کسی منصب کا قبول کرنا، لیکن ضمان کا مسئلہ اپنی جگہ محفوظ ہے ۔

اقسام: ضمانت

ایک ہی کرنسی میں ایک کا دوسری سے زیادہ قیمت پرمعاملہ کرنا

کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ مثلاّ چھ مہینے کی مدت کے لئے دس لاکھ تومان کو بارہ لاکھ تومان کے عوض بیچ دیں ؟

حقیقت میں یہ کام خرید وفروخت نہیں ہے اس لئے کہ ایک کرنسی کے نوٹ کی خرید وفروخت عقلاء کے یہاں نہیں ہے بلکہ یہ وہی سود پر قرض دینا ہے کہ جس کو خرید و فروخت کا نام دے دیا ہے۔

اقسام: ربا (سود)

موٴلف کی اجازت کے بغیر کتاب کو سافٹ ویئر میں تبدیل کرنا

کیا اُس کتاب کو جو بازار سے خریدی گئی ہے بغیر مولِّف کی اجازت کے سافٹ ویئر کی صورت میں کمپوٹر میں ڈالی جاسکتی ہے؟ اگر اس پروگرام کے عوض صارفین سے کوئی پیسہ نہ لیا جائے تو کیا حکم ہے؟

اس کتاب کے مولِّف سے اگر وہ قید حیات میں ہے اور اگر فوت ہوگیا ہے تو اس کے وارثین سے اجازت لینا چاہیے، یہ اس صورت میں ہے جب سافٹ ویئر کو نشر کے لئے بنایا جائے؛ نہ کہ ذاتی استعمال کی خاطر۔

حملہ آور کو قتل کرنے کے سلسلہ میں شریعت کا حکم

کیا اُس حملہ آور یا چور کو قتل کرنا جائز ہے جو کسی انسان پر حملہ کرے یا اس کے گھر میں چوری کرنے آئے؟

اس وقت جائز ہے جب قتل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ ہو اور اس صورت میں اس کا خون ہدر ہے (یعنی قصاص وغیرہ نہیں کیا جاسکتا)

انسانی جسد (میت ) چوری کرنے پر حَد کا اجرا

کیا انسانی جسد (جسم مثلاً مردہ جسم) کا مال میں شمار ہوگا، نیز کیا جائز مقاصد کے لئے اس کی خرید وفروخت جائز ہے؟ آیا وہ چور کے جرم کے لئے عنوان اور موضوع بن سکتا ہے یا نہیں؟خصوصاً جب اسے مرے ہوئے کئی صدیاں گذر گئی ہوں اور تاریخ دانوں وغیرہ کے لئے موضوع، بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

مسلمان میّت کے جسم کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے، اس کا مردہ جسم، مال شمار نہیں ہوگا، اب رہا غیر مسلم کا مردہ جسم تو ان جائز مقاصد کے لئے بھی جیسے بعض موقعوں پر پوسٹ مارٹم کرنا جائز ہوتا ہے، اشکال سے خالی نہیں ہے اور ہرحال میں چوری کی حد کا اجرا کرنا مشکل ہے ۔

اقسام: چوری کی حد
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت