مقتول کے بدن کو جلانے کی صورت میں اعضاء کی دیت
ایک شخص کو قتل کے بعد اس طرح جلادیا گیا کہ چند ہڈیوں کے علاوہ وہ پورا بدن راکھ ہوگیا ! اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ اس کا پورا بدن نابود ہوگیا ہے کیا اس کے تمام ظاہری اور اندرونی اعضاء و جوارح کے لئے ارش معیّن ہوگا؟ جواب کے مثبت ہونے کی صورت میں ارش، مردے پر جنایت کی کامل دیت سے کتنا زیادہ ہو گا ؟
جواب: اس صورت میں جبکہ بدن کو ایک جگہ جلایا ہو تو اس کی دیت فقط ایک سو ۱۰۰ دینار ہے ؛ لیکن اگر اس کو چند مرحلوں میں جلایا ہو تو اعضاء کی دیت اضافہ ہوگی اور اگر کسی عضو کی دیت معین نہ ہو تو اس کا ارش دینا ہو گا ۔