سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

وزن کے مختلف ہونے کی صورت میں سونے کی خرید و فروخت

کیا وزن میں فرق کے ساتھ سونے کاسونے سے معاملہ کرنے میں اشکال ہے ؟

جواب ۔سونے کا سونے سے معاملہ کرنا دونوں کے وزن میں فرق ہونے کی صورت میں جائز نہیں ہے اگر چہ ان میں سے ایک مرغوب اور دوسرا نا مرغوب ہی کیوں نہ ہو ،معاملہ کے صحیح ہونے کا راستہ یہ ہے کہ بہترین اور مرغوب سونے کو خرید کر پیسے بنا لے اور اس کے بعد دوسرے سونے کو اسی طرح بیچ دے

قصاص کے لئے دین میں مساوات ہونا

اس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ قصاص نفس کے حق کو ایجاد کرنے کی ایک بنیادی شرط ، دین میں مساوات ہونا ہے لہٰذا ذیل میں دئیے گئے دوسوالوں کے جواب عنایت فرمائیں :۱۔ مساوات کا ملاک ، ارتکاب قتل کا زمانہ ہے یا اجراء حکم کا زمانہ؟۲۔ کیا اہل حق اور علیّ اللّٰہی (۱)فرقہ، مسلمان شمار ہوتے ہیں؟

جواب : اس صورت میں جب کسی مسلمان کو قتل کیا ہو، پھر مسلمان ہوجائے تو قصاص ختم نہیں ہوتا اور اگر کافر نے کافر کو قتل کیا ہو تو قصاص ختم ہوجاتا ہے اور وہ قصاص دیت میں تبدیل ہوجاتا ہے؛ لہٰذا یہاں پر دین میں مساوات کا معیار ، حالِ قصاص ہے۔جواب2 : ان میں بعض خدا کی وحدانیت اور پیغمبر اسلام (ص) کی نبوت کا اظہار کرتے ہیں ؛ یہ گروہ مسلمان ہے؛ ہر چند کہ یہ گروہ منحرف ہے ، لیکن بعض دوسرے ایسے نہیں ہیں۔

اُس مسلمان عورت کی دیت جو ماہ حرام میں قتل ہوئی ہو

وہ مسلمان عورت جو ماہ حرام میں قتل ہو اس کی دیت کی کیا مقدار ہے ؟

جواب: کامل دیت کی آدھی دیت عورت ہونے کے اعتبار سے اور اس آدھی دیت کا ایک تہائی حصّہ یعنی کامل دیت کا چھٹا ۶/۱ حصّہ تغلیظ کے عنوان سے ادا کیا جائے گا، کہ جو مجموعی طور سے ایک کامل دیت کا ۶/۴حصّہ ہوتا ہے ۔

بیماری کی خاطر نسبندی کرانا

مخلتف بیماریوں کے سبب رحم کی نس بندی کرانے کا اسلام کی مقدس شرع میں کیا حکم ہے؟

جواب: اگر اس کے دوبارہ کھلنے کا امکان نہ ہو تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے اور اگر امکان ہو تو جائز ہے ۔ (اس شرط کے ساتھ کہ حرام لمس و نظر کا سبب نہ ہو) البتہ ضرورت کے وقت ایسا کرنا جائز ہے ۔

معصومین (علیہم السلام) کے زمانہ میں تقلید

کیا صدر اسلام میں بھی تقلید ہوتی تھی ؟

رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے زمانہ میں بھی آج کے لحاظ سے بہت معمولی طور پر تقلید ہوتی تھی اور ائمہ (علیہم السلا) کے بعض اصحاب بھی تقلید کرتے تھے اور ان کے بہت سے اصحاب اپنے محلہ کے علماء کی تقلید کرتے تھے ۔

اعمال کی قبولیت میں اہل بیت علیہم السلام کی ولایت کی اہمیت

اہل بیت (علیهم السلام) کی ولایت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جو حقیقت ایمان اور روح عبادت ہے اور کوئی بھی عبادت چاہے وہ نماز ہو یا روزہ یا دوسری عبادتیں ہوں اہل بیت (علیهم السلام) کی ولایت کے بغیر درگاہ خداوندی میں مقبول واقع نہیں ہوسکتی اور اس سلسلے میں روایات تواتر کی حد تک موجود ہیں، کیا حضور نماز کو ولایت کی فرع جانتے ہیں یا ولایت کو نماز کی فرع جانتے ہیں؟ اہمیت کی نظر سے کون ان میں دوسرے پر مقدم ہے؟ ائمہ (علیهم السلام) کی مصیتوں میں عزاداری خصوصاً خامس آب عبا حضرت سید الشہداء - کی مصیبت میں عزاداری قائم کرنے کا کہ جو افضل قربات میں سے ہے، اور اُسی محبت اور ولایت کا اثر ہے جو شیعوں اور خاندان عصمت وطہارت کے موالیان کی وجود کی گہرائی میں اُتری ہوئی ہے، نماز اور دیگر تمام عبادتوں کی قبولیت میں کیا کردار ہے؟

آپ کے سوال کا وہی جواب ہے جو امام محمد باقر(علیهم السلام) - کی مشہور و معروف حدیث میں آیا ہے: ”اگر کوئی پوری عمر دن میں روزہ رکھے، راتوں کوعبادت میں مشغول رہے، ہر سال حج کرے اور اپنے تمام مال کو راہ خدا میں انفاق کرے لیکن اولیاء الله کی ولایت کو قبول نہ رکھتا ہو اور اپنے اعمال کو اُن کی راہنمائی کے مطابق انجام نہ دے، تو اس کو ان اعمال سے کوئی فائدہ نہ پہنچے گا“۔

اقسام: عقاید
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت