سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

درویشوں کا دسواں حصہ

کیا عشریہ یعنی دسواں حصہ ادا کرنے کا اسلام میں کوئی پتہ ملتا ہے اور کیا یہ خمس سے کفایت کرے گا؟

جواب: درویشوں (فرقہ درویش) کے دسویں حصہ کی اسلام میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اسلام میں دسواں حصہ فقط چار غلوں (گیہوں، جو، خرما، کشمش) سے مربوط ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ کے بارش یا قنات (قدرتی نالی) وغیرہ کے پانی سے ،آبیاری کی گئی ہو۔

مقروض میت جو خمس کی بھی قرضدار ہے

اگر کوئی میت، مقروض ہونے کے ساتھ خمس کی بھی قرضدار ہو اور اس کا ترکہ دونوں قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہ ہو تواس صورت میں وارثین کس قرض کو مقدم رکھیں؟

جواب: اگر وہ مال جس پر خمس واجب ہے، موجود ہوتو اس کے خمس کو مقدم رکھیں اور اگر وہ مال موجود نہیں ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس مال کو دونوں قرضداروں کے درمیان تقسیم کریں۔

بھیڑ بکریوں پر خمس واجب ہو گا یا زکات

اگر مرنے والے شخص کے یہاں ۱۷۱ بھیڑ بکریاں ہوں آیا ان پر خمس واجب ہو گا یا زکات جبکہ ، وہ بھیڑ بکریاں ، مر حوم کاسرمایہ ہیں۔

جواب:۔ اگر ان میں زکات کے شرائط موجود تھے تو پہلے ان کی زکات ادا کرے اور پھر سال کے آخر میں ، اگر سالانہ اخراجات کے بعد کچھ باقی رہ جائے تو اس بچت کا خمس بھی ادا کرے ۔