سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

گواہوں کا اپنی گواہی سے پھر جانا

گواہوں کا اپنی گواہی سے پھر جانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: جب بھی وہ گواہ اپنی گواہی سے پھر جائیں، تو اس کی تین صورتیں ہوسکتی ہیں:الف) فیصلہ کا حکم جاری ہونے سے پہلے ایسا ہوا ہو: اس صورت میں مشہور یہ ہے کہ کوئی حکم جاری نہیں ہوگا ۔ب) حکم صادر ہونے اور مال (جس کے لئے دعویٰ دائر ہوا ہے) کے تلف ہونے کے بعد ایسا ہوا ہو: اس صورت میں مشہور قول یہ ہے کہ صادر شدہ حکم (فیصلہ) نافذ ہے اور گواہوں کو غرامت دینا ہوگی ۔ج) حکم کے صادر اور نافذ ہونے کے بعد لیکن مال کے تلف ہونے سے پہلے گواہ اپنی گواہی سے دست بردار ہوگئے ہوں: اس صورت میں اکثر مجتہدین نے، حکم کے نافذ اور گواہوں پر غرامت کا حکم کیا ہے ۔

دسته‌ها: شهادت کے احکام

ملزم کے اقرار اور گواہوں کی گواہی کے درمیان اختلاف

جب کبھی ملزم کا قتل کے مرتکب ہونے کا اقرار، شہود کی شہادت سے ٹکراجائے تو کیا حکم ہے؟

جواب: ولی دم کو اختیار ہے یا تو مورد شہادت کی بہ نسبت قصاص کرے یا مورد اقرار کی بہ نسبت ، اگر اس نے مورد شہادت کی بہ نسبت قصاص کیا ہے تو آدھی دیت شخص مورد شہادت کے اولیا کو ادا کرے، یہ مسئلہ منصوص اور مفتیٰ بہ ہے۔

گواہوں کی عدالت کے ثابت ہونے کا ضروری ہونا

کیا اسلامی قوانین میں اصل قاعدہ یہ ہے کہ عدالت میں آنے والا ہر گواہ، ہ عادل ہے؟ یا شاہد کی عدالت کا ثابت کرنا لازم ہے؟

جواب: شاہد کی عدالت کا ثابت کرنا لازم ہے؛ لیکن اسی کام کے لئے اتناہی کافی ہے کہ اس کے ساتھ نشست وبرخاست رکھنے والا شخص اس سے کوئی غلط کام نہ دیکھے، اس طرح اس کی عدالت ثابت ہو جائے گی۔

گواہوں کی عدالت کے ثابت ہونے قانونی طریقہ

شاہد کو عادل ثابت کرنے کا قانونی طریقہ کیا ہے؟ اور مُذَکِّی کون ہے؟

جواب: قانونی طریقہ یہ ہے کہ مورد اعتماد شخص اس کے ساتھ معاشرت رکھتا ہو اور غلط کام بھی اس سے نہ دیکھتا ہو یا اپنے اردگرد کے افراد میں پاکیزہ اور صاحب تقویٰ شحص کی حیثیت سے معروف ہو، مذکی وہ مورد اعتماد شخص ہے جو ان امور کی کسی کے بارے میں خبر دے اور اس کی وثاقت وعدالت کی گواہی دے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت