سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

ریڈیو یا ٹیلی ویژن سے سجدے کی آیت کو سنا

اگر سجدہ کی آیت کو ریڈیو یا ٹیلیویژن سے سنے تو کیا سجدہ واجب ہے ؟

جواب:۔ اگر تلاوت قرآن، ڈائریکٹ ، آرہی ہے تو سجدہ واجب ہے اور اگر ڈائریکٹ نہیں ہے ( یعنی محفوظ کرنے کے بعد میں ٹیلی کاسٹ ہو رہی ہے ) تو احتیاط کے طور پر سجدہ کرے۔

کاغذی رومال یا خط کشیدہ کاغذ پر سجدہ

کیا کاغذی رومال ( ٹیشوپیپر) اورلائینوں والے کاغذ پر سجدہ کرنا جائز ہے؟

جواب:۔ اس صورت میںکاغذی رومال اور خط دار کاغذ پر سجدہ کرنا جائز ہے جب کاغذ کے خطوط (لائین) کاغذ تک پیشانی کے پہنچنے میں مانع نہ ہوں، یا خطوط کے درمیان سجدہ صحیح ہونے کی وجہ مقدار بھر فاصلہ ہو۔