سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

استقرار حمل روکنے کا شرعی حکم

حمل ٹھرنے سے روکنے (برتھ کنٹرول کرنے) کا شرعا کیا حکم ہے؟

جواب: حمل ٹھرنے سے روکنے کے لیے ہر ایسے وسیلے اور ذرائع کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو بے ضرر ہوں اور مرد و عورت کے لیے کسی نقص کا سبب نہ ہوں۔ (جس سے مرد یا عورت ہمیشہ کے لیے بچہ پیدا کرنے کے قابل نہ رہیں یا عقیم ہو جائیں) لیکن جو وسائل حرام نظر یا لمس کا سبب ہوں ان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے مگر صرف ضرورت کے وقت۔

مسلمان عورت کے ساتھ زنا کرنے والے کا اسلام قبول کرنا

اگر غیر مسلم مرد، مسلمان عورت کے ساتھ زنا کرے اور اجرائے حد کے شرائط بھی فراہم ہوں، لیکن زانی مسلمان ہونے کا دعویٰ کرے ذیل کے دو فرضوں میں مذکورہ قضیہ کا حکم کیا ہوگا اور اس کی سزا کیا ہے؟الف)اثبات جرم کے بعد مسلمان ہوا ہو؟ب) اثبات جرم سے پہلے مسلمان ہوا ہو؟

جواب: جب بھی گرفتاری سے پہلے مسلمان ہوجائے ، حد ساقط ہوجائے گی اور اگر گرفتاری اور قیام بیّنہ (گواہ) کے بعد اسلام لائے تو حد ساقط نہیں ہوگی اس کی سزا قتل ہے؛ مگر یہ کہ عناوین ثانویہ اس طرح کے موارد میں مانع ہوں۔

اقسام: زنا کی حد

مشہد رضا علیہ السلام کا قبلہ ہفتم ہونا

کیا سبب ہے کہ بعض حضرات آٹھویں امام علی رضا علیہ السلام کی قبر کو قبلہ ہفتم کہتے ہیں؟

اس لیے کہ معصومین علیہم السلام کے آٹھ روضے ہیں:۱۔ مدینہء منورہ، جہاں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دفن ہیں۔ ۲۔ قبرستان جنت البقیع۔ ۳۔ نجف اشرف۔ ۴۔ کربلاء معلی۔ ۵۔ کاظمین۔ ۶۔ سامرا۔ ۷۔ مشھد مقدس۔ اسی وجہ سے امام رضا علیہ السلام کے روضہ کو بعض افراد قبلہء ہفتم کہتے ہیں۔ البتہ یہاں قبلہ سے مراد نماز کا قبلہ نہیں ہے، قبلہ اس چیز کو کہتے ہیں جس کی طرف لوگ توجہ کریں۔

اقسام: زیارت

امام راتب

کیا مسجد و محراب کا اختیار امام راتب کو ہے؟ اس طرح کہ دوسرے شخص کے وہاں نماز پڑھانے میں اشکال ہویا یہ کہ امام راتب کا اولیٰ ہونا افضل ہونے کی وجہ سے ہے؟ مہر بانی فرماکر وضاحت کریں ۔

جواب:۔ امام راتب کے حق کی مراعات واجب نہیں بلکہ مستحب ہے البتہ اختلافات سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ اس طرح کے مسائل کی رعایت کی جائے ۔