سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

مہدور الدم کے لغوی اور فقہی معنی

مہدورالدم یعنی کیا؟ مہدورالدم میں ملاک کیا ہے؟ بطور کلی کون سے گروہ یا اشخاص مہدورالدم ہوتے ہیں؟ کیا مہدورالدم افراد کا خون بہانا ضروری ہے کسی بھی حالت میں ہو، یہاں تک کہ ولی امر اور حاکم شرع کی اجازت کے بغیر ؟

جواب: مہدورالدم لغوی اور فقہی نظر سے وہ شخص ہے کہ جس کا خو ن بہانا جائز ہےمختلف گروہ اس حکم میں شامل ہوتے ہیں جیسے: قاتل عمد، مفسدین فی الارض، محاربین کا ایک گروہ اور بعض دوسرے گروہ؛ لیکن یہ کام بہت ذہانت اور لازمی تحقیق اور حاکم شرع کی اجازت سے انجام ہونا چاہئے۔

مطلّقہ ماں کیلئے بیٹے کی میراث

پچیس (٢٥) سال پہلے ایک خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی، اس کے شوہر نے دوسری شادی کی اور دوسری بیوی سے ایک بیٹی ہوئی پھر اس کو بھی بیس سال پہلے طلاق دیدی، اس کے بعد تیسری شادی کی ہے، پھر وہ شخص اور اس کا بیٹا، گاڑی کے گرنے اور اس میں دبنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں اور یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان میں کون پہلے مرا ہے اور کس کا انتقال بعد میں ہوا ہے، اس لڑے کی ماں یعنی مطلقہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا تو کوئی مال یا دولت نہیں ہے اس لئے کہ وہ غیر شادی شدہ تھا اور اپنے والد کے ساتھ رہتا تھا لہٰذا اس کو باپ کی میراث ملنا چاہیے، کیا اس کو میراث ملے گی؟ (ملحوظ رہے کہ اس مرحوم شخص کے وارث یہ ہیں: دو بیٹیاں، مرحوم کی ماں اور وہ زوجہ جو اس وقت اس کے گھر موجود ہے)؟

جواب: اس شخص کی میراث، اس کی دوبیٹوں، ایکسیڈنٹ میں مرنے والا بیٹا، اس شخص کی ماں اور اس کی زوجہ کو ملے گی، میراث کا آٹھواں حصہ، زوجہ کو، چھٹا حصّہ ماں کو اور باقی مال کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا حس میں سے دو حصّہ، اس کے مرحوم بیٹے کے ہیں جو اس کی ماں کو ملیں گے (یہ اس وقت ہوگاکہ جب اس کی وارث فقط ماں ہو) اور باقی ایک ایک حصّہ اس کی بیٹیوں کو ملے گا ۔

دیت کے علاوہ عدم نفع کی خسارت کا لینا

عدم نقع کی خسارت کے سلسلہ میں چاہے نفع قریب الحصول یا متوقع الحصول ، معظَّم لہ کی نظر کیا ہے ؟ مہربانی فرماکر ذیل میں دیے گئے مصادیق کا حکم بیان فرمائیں :الف۔ ایک ڈرائیور اپنی گاڑی سے روزی کماتا تھا ۔ ایکسیڈینٹ اور نقصان کی وجہ سے چار مہینے کام نہ کرسکا ، ماہر ین کی نظر کے مطابق گاڑی کی مرمَّت ہونے میں چار مہینے کا وقت درکار تھا ۔ کیاگاڑی کا ڈرائیور گاڑی کی مرمَّت کے خرچ کے علاوہ ان چار مہینوں میں ہوا نقصان کا خرچ بھی حادثہ کے مقصِّر سے طلب کرسکتا ہے ؟ب۔ جب کبھی ایسا شخص جسکا پیشہ طبابت ، جرّاحی یا کوئی اور پیشہ ہو عمدی یا غیر عمدی بدنی نقصان کے سبب کام کرنے سے عاجز ہوجائے اور ماہرین کی نظر کے مطابق یہ شخص آخری عمر تک کام کرنے سے عاجز ہو گیا ہو، کیا یہ شخص دیت کے علاوہ ماہانہ آمدنی کو حادثہ کے مقصَّر سے طلب کرسکتا ہے ؟ج۔ ایک شخص نے اغوا جیسے جرائم، عدالت میں بلاوجہ کا مقدمہ قائم کرکے جیل کرانا ،عدالت میں جعلی کاغذات داخل کرکے عمارت بنانے پر کام کے رکوانے کا مجوِّز ( stay)لے لینا اور اسی طرح کی دوسری چیزیں بغیر اس کے کہ مد مقابل کو کوئی بدنی نقصان پہنچائے، اس کے حصول معاش میں اور کام میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے اور اس کے نقصان کا سامان مہیَّا کردیا ہے اور اس رکاوٹ کا نقصان بھی بڑی رقم اور قابل توجہ تھا ۔ کیا نقصان اٹھانے والا شخص اپنی قید کی مدّت کا نقصان یا عمارت بنانے میں تا خیر کی وجہ سے اس نقصان کی خاطر جو کرایہ پر چڑھنے کی بابت ہوا ہے ، نقصان پہنچانے والے سے طلب کرسکتا ہے ؟د۔ کیا مقتول کے واجب النفقہ وارثین کہ جو قتل کے بعد نفقہ سے محروم ہوگئے، دیت کے علاوہ اس مدت کا نفقہ کہ جس میں وہ بطور معمول نفقہ کے مستحق ہیں قاتل سے مطالبہ کرسکتے ہیں مثلاً مقتول کی بیوی جب تک وہ دوسری شادی نہ کرے یا مقتول کے نابالغ بچّے جب تک وہ بالغ اور کام کرنے کے لائق نہ ہو جائیں اپنے اس نقصان کا مطالبہ کرسکتے ہیں ؟

جواب: جن موار میں دیت لی جاتی ہے ، دوسرے نقصانات کا دینا ضروری نہیں ہے ، لیکن گاڑی کے نقصان، کاری گر کا کام سے رک جانا، یا وہ عمارت جس کا کام بلاوجہ روک دیا گیا ہو ان تمام موارد میں اجرت المثل ادا کرنا ہوگا ۔

حج کے تمام ہونے کے بعد، مطلع ہونا کہ وضوء کے لئے مانع موجود تھا

ایسی خاتون جس کے ناخون اور انگلیوں کی پشت پر پالش چسپاں ہے اور اسی حالت میں حج کے اعمال انجام دےتی اور یہ نہیں جانتی کہ یہ رنگ ، وضو اور غسل کے لئے مانع ہوتا ہے کیا اس کے اعمال صحیح ہیں اور اگر حج کے اعمال بجالانے کے بعد متوجہ ہو جائے تو اس کا کیاوظیفہ ہے ؟

جواب:۔ اس کا طواف اور نماز صحیح نہیں ہے لہٰذا ان دو اعمال کو دوبارہ انجام دے اور احتیاط واجب کی بنابر سعی اور تقصیر کو بھی دوبارہ انجام دے ان کے علاوہ اس کے باقی اعمال صحیح ہیں اور اگر خود انجام نہیں دے سکتی تو کسی کو نائب بنالے۔

س انڈے کا کھانا جسمیں خون کا دھبہ آگیا ہو

مندرجہ ذیل اشیاء کا کھانا کیا حکم رکھتا ہے؟۱ ۔بھیڑ، بکری، گائے کا جگر۔۲۔ بھیڑ، بکری، گائے کی دم۔۳۔ حلال گوشت حیوانات کی صورت کاگوشت۔۴۔ وہ انڈا جس کی زردی میں سرخ رنگ کا دھبَّہ آجائے۔

جواب: کسی بھی حیوان کی دم حلال نہیں ہے اور اگر انڈے میں سرخ رنگ کا دھبَّہ یقینا خون ہو تو اس کا کھانا اشکال رکھتا ہے، مگر یہ کہ خون زردی کے باہر ہو اور زردی کو ایسے دھوئی جائے کہ پھٹنے نہ پائے تو بقیہ حصے کا کھانا ممانعت نہیں رکھتا ہے۔

تارک الصلاة مدیروں کی پیروی

تارک الصلاة مدیروں کی اتباع کرنا کیسا ہے ؟

جواب : ۔ ان کے غیر شرعی احکام کی پیروی کرنا جائز نہیں ہے ، لیکن صحیح اور شرعی ( جائز) دستورات میں ان کی اتباع کرنا چاہئیے ، اور ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے کے کاموں پر نگراں ، ایسے ، اشخاص رکھے جائیں جو اسلامی احکام کے پا بند ہوں ۔

نقد قیمت سے زیادہ قیمت پر ادھار میں فروخت کرنا

اگر کسی چیز کی قیمت معین ہے ادھار کی صورت میں کیا اس چیز کی معین قیمت سے زیادہ میں فروخت کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب۔عام طور سے جنس(چیز)کی قیمت میں نقد اور ادھار کی صورت فروخت کرنے میںفرق ہوتا ہے اس فرق میں شرعاً کوئی اشکال نہیں ہے اور رومال اور ماچس یا اسی طرح کی دوسری چیزوں کو اس کے ساتھ ملاکر بیچنا لازم نہیں ہے

اقسام: بیع سلف
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت