اس شخص کا دیت کا مطالبہ کرنا جو اپنی مرضی سے زخمی ہوا ہو
کیا مجنی علیہ کی اجازت سے اس پر زخم لگانا ، ارش اور دیت کے سقوط کا سبب ہے؟ بعبارت دیگر : ایک شخص کسی کو اجازت دے کہ اس پر جنایت وارد کرے ، کیا جنایت کے بعد مجنی علیہ خسارت کا مطالبہ کرسکتا ہے؟
جواب :ایسا اذن، تکلیفی نقطہ نظر سے جنایت کے وارد کرنے کا مجوز نہیں ہوتا اور دیت بھی رکھتا ہے، مگر یہ کہ مجنی علیہ جنایت کے وقوع کے بعد جانی کو معاف کردے۔