لاپتہ اولاد کیلئے ہبہ کرنا
ایک شخص نے اپنا کچھ منقولہ مال اپنے بیٹے کے لئے جو غائب تھا، ہبہ کردیا اور ایک شخص کو وکیل بنایا کہ وہ اس بیٹے کی جانب سے، اس مال کو اپنے قبضہ میں لے لے، اس وکیل نے اس مال کو وصول کرلیا، کیا اس قسم کا ہبہ نافذ ہے اس لئے کہ ہبہ کرنے والے شخص کا، بیٹے کے واپس آنے سے پہلے ہی انتقال ہوگیا ہے (البتہ اس بات کی وضاحت بھی کردی جائے کہ حاکم شرع کی اجازت سے وکیل بنایا گیا تھا)؟
جواب:اگر غائب ہونے والا فرزند، بالغ ہوگیا ہے تو مذکورہ وکالت کاکوئی فائدہ نہیں ہے اوراگر نابالغ تھا تب کافی ہے بلکہ اس کو وکالت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔