ایسے امام جماعت کی عدالت جس نے کئی مرتبہ غیبت کی ہو
امام جماعت کی شرائط میں سے ایک شرط عدالت ہے جس کی تعریف میں کہا جاتا ہے: ”گناہ کبیرہ نہ کرے اور صغیرہ پر اصرار نہ کرے“ اب اگر کوئی شخص ایک امام جماعت کو پہنچانتا ہے اور بھی جانتا ہے کہ وہ ایک محترم شخص ہے نیز اس میں عقیدہ یا دیگر تمام مسائل کے لحاظ سے کوئی انحراف نہیں ہے، البتّہ ایک یا دو مرتبہ اس سے غیبت سرزد ہوئی ہےتو کیا یہ کام اس کی عدالت کے ساقط ہونے کا سبب ہوجائے گا؟
اس اکیلے مورد کی توجیہ کرنا چاہیے؛ شاید وہ معتقد ہو کہ مذکورہ مورد میں وہ شخص جس کی غیبت کی گئی ہے جائز الغیبة ہے، اگرچہ اپنے اعتقاد میں اس (امام جماعت) نے خطا ہی کیوں نہ کی ہو ۔