شوہر کی نظر میں گواہوں کو عادل ہونا
کیا طلاق میں گواہوں کا شوہر کی نظر میں عادل ہونا کافی ہے ؟
جواب:۔جی ہاں ، شوہر کی نظر میں گواہوں کا عادل ہونا کافی ہے جب تک کہ اس کے بر خلاف یقین نہ ہو جائے .
طالب علم کا سہم امام سے استفادہ کرنا
کیا طالب علم حضرات ، سہم امام سے استفادہ کرسکتے ہیں؟
جواب: حاکم شرع کی اجازت سے ، ان کے لئے سہم امام لینا اس صورت میں جائز ہے جب وہ مفید علوم اسلامیہ حاصل کرنے میں مشغول ہوں۔
والدین کی خدمت کےلئے نرس لگانا
کیا ضرورت کی صورت میں باپ کی دیکھ بھال کرنا اولاد کے اوپر لازم ہے ؟
جواب:۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ ان کی دیکھ بھال کے اخراجات ادا کریں، یا پھر بذات خود ان کی دیکھ بھال کریں .
ہتک حرمت کی وجہ سے صلہٴ رحم کا ترک کرنا
کیا صلہٴ رحم بھی”لاحرج“ اور ”لاضرر“ قاعدوں کے تحت آتا ہے؟ مثلاً اگر کسی شخص کے لئے صلہ رحم ہتک حرمت یا آزار کا سبب ہو تو کیا اس کا ترک کرنا جائز ہے؟
جی ہاں، اگر کسی جگہ ضرر یا مہم مشقت کا سبب ہو تو یہ مورد استثناء ہے ۔
صلہٴ رحم کا حق الله ہونا
کیا صلہ ارحام حق الله ہے، یا حق الناس شمار ہوتا ہے؟
یہ ایک طرح کا حق الله ہے کہ جس کو خداوندعالم نے قرابتداروں کے لئے مقرر فرمایا ہے ۔
معصومین (علیہم السلام) کے زمانہ میں تقلید
کیا صدر اسلام میں بھی تقلید ہوتی تھی ؟
رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے زمانہ میں بھی آج کے لحاظ سے بہت معمولی طور پر تقلید ہوتی تھی اور ائمہ (علیہم السلا) کے بعض اصحاب بھی تقلید کرتے تھے اور ان کے بہت سے اصحاب اپنے محلہ کے علماء کی تقلید کرتے تھے ۔
امر عدمی کے اثبات کے اوپر شہود کی شہادت
کیا شہود کی شہادت سے، امر عدمی قابل اثبات ہے؟
جواب: اگر اس میں تمام شرائط شہادت پائے جاتے ہیں تو کوئی مانع نہیں ہے ۔
شکی کا شک اور گمان
کیا شکی مزاج افراد اپنے ظن و گمان پر عمل کرسکتے ہیں؟(اگر ظنّ و گمان قوی ہوں تو کیسا ہے؟)
جواب: ان کو چاہئے کہ جس طرح عام لوگ انجام دیتے ہیں وہ بھی اسی مقدار پر اکتفاء کریں، یہاں تک کہ اگر ان کو کوئی ظن و گمان حاصل بھی نہ ہو۔
ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے عضو کا چھوٹا ہوجانا
کیا شکستگی کی وجہ سے کسی عضو کا معیوب ہونا اس عضو کے چھوٹے ہوجانے کو یا طاقت اور حرکت کے کم ہوجانے کو بھی شامل ہے؟ یا فقط عضو کے معیوب ہونے سے مراد ہڈی کا جڑجانااور ٹوٹی ہوئی جگہ کا ٹیڑھا ہونا ہی منظور ہے؟ نتیجہً نقص عضو کی دیت، معیوب ہونے کے علاوہ ہڈی کے جڑجانے وغیرہ سے معیّن ہوگی اور اسی کے ساتھ محاسبہ کیا جائے گا؟
عضو کا معیوب ہونا (عشم) چھوٹے ہوجانے کو بھی شامل ہوتا ہے لیکن کام کرنے وغیرہ میں کمی واقع ہوجانے کی صورت میں ارش کے سراغ میں جانا چاہیے۔
زوجہ کا نفقہ نقد رقم میں ادا کرنا
کیا شوہر کے اوپر لازم ہے کہ اپنی بیوی کے ماہانہ یا روزانہ کے اخراجات کیلئے رقم ادا کرے اور واجب ہونے کی صورت میں شوہر کو (مذکورہ) رقم خرچ کرنے کیلئے اسکا مصرف معین کرنے کا حق ہے ؟
جواب:۔کوئی حرج نہیں کہ نان نفقہ فراہم کرنے کیلئے شوہر اپنی زوجہ کو اپنا وکیل بنادے اور زوجہ پر لازم ہے کہ اس شرط کے مطابق عمل کرے یہ اس صورت میں ہے کہ جب نان و نفقہ فراہم کرنے کیلئے شوہر اپنی زوجہ کو وکالت دیدے لیکن اگر نفقہ کے حق کو خود اُسی پر چھوڑ دے تو زوجہ اس کے مصرف کے سلسلے میں مختار ہے .
ڈاڑھی منڈے شخص کی شہادت
کیا شریعت میں ایسے شخص کی گواہی جو اپنی ڈاڑھی کو بلیڈ یا بلیڈ جیسی مشین سے مونڈتا ہو قابل قبول ہے؟
جواب: اگر وہ ایسے مجتہد کی تقلید کرتا ہوے جو اس کام کو جائز جانتا ہوے نیز دوسری جہتوں سے بھی وہ شخص عادل ہے تو شاہد بن سکتا ہے۔
درس اور تقریوں کو بغیر اجازت کے چھپوانا
کیا شرعاً کسی شخص کی تقریر یا خطبوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ، یا اُن وعظ ونصیحت اور دروس کو کہ جن کی استاد تدریس کرتا ہے جمع کرکے بغیر حوالے کے ذکر کیے اور بغیر مالک کی اجازت کے نشر کیا جاسکتا ہے؟ اس راہ سے جو پیسہ حاصل کیا جائے گا اس کا کیا حکم ہے؟
اس میں اشکال ہے ۔
شراب پینے کی سزا
کیا شراب پینے والے پر لعنت کرنا جائز ہے؟ اس کی حد (سزا ) کتنی ہے؟
جو اعلانیہ طور پر شراب پیتا ہے، اس پر لعنت کرنا جائز ہے اور اس کی حد (سزا) ۸۰ کوڑے ہیں ۔
شراب پینے کی سزا
کیا شراب پینے والے پر لعنت کرنا جائز ہے؟ اس کی حد (سزا ) کتنی ہے؟
جو اعلانیہ طور پر شراب پیتا ہے، اس پر لعنت کرنا جائز ہے اور اس کی حد (سزا) ۸۰ کوڑے ہیں ۔