سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

ظہار کا کفارہ

میں٢٤سال سے اپنی اہلیہ کے ساتھ زندگی بسر کر رہا ہوں ، ہمارے چھ بچے ہیں ، اس مدت میں اپنے ساس سسر اور سالے کی مستقیم مداخلت کا سامنا رہا اور میں نے ایک تلخ زندگی گذاری ہے ، یہاں تک کہ کچھ عرصہ پہلے بات برداشت سے باہر ہو گئی اور میںنے اپنی زوجہ سے جدا ہونے کا فیصلہ کر لیا اور چونکہ اپنے ارادے میں مصمم تھا لہٰذا میں نے چند نشستوںمیں فارسی زبان میں کہا: میری زوجہ میرے لئے میری ماں بہن کی طرح ہے ،لیکن اب میری اہلیہ اپنے کئے پر پشیمان ہو گئی ہے اور وعدہ کررہی ہے کہ پہلے کی طرح اپنے رشتہ داروں کے چڑاھا ئے میں نہیں آئے گی اور میں بھی اس کو دوبارہ موقع دینا اور اس کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتاہوں ، کیا میں اس کے ساتھ میاں بیوی کے عنوان سے زندگی بسر کر سکتاہوں؟

جواب: چنانچہ اگرآپ نے یہ بات اس حالت میں کہی ہے جب دو عادل گوہ موجود تھے ،اور وہ خاتو ن بھی، عادت (حیض)میں نہیں تھی ، نیز اس کے پاک ہونے کے بعد ،اس کے ساتھ مقاربت بھی نہیں کی تھی ،تو کفارہ لازم ہے اور اس کا کفارہ دو مہینہ روزے رکھنا ہیں وہ بھی اس طرح کہ اکتیس روزے پے در پے ہوں ،اور اگر روزے رکھنے پر قادر نہیں ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائیں ، لیکن اگر دو عادل گواہ موجود نہیں تھے تو اس صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے اور ہر بات بے اثر تھی ، البتہ توجہ رہے کہ کفارے کے لازم ہونے کی صور ت میں ،جب تک کفارہ نہیں دو گے ،وہ حلال نہیں ہوگی۔

فٹبال کے کھلاڑیوں کے لئے روزہ رکھنا

میں نے یورپ کے ایک فٹبال کلَب کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں کہ ایک سال تک ان کے اختیار میں رہوں، قاعدتاً ضروری ہے کہ کھیل اور جسمانی سخت مشقوں کے تمام پرورگراموں میں جو آئندہ میں ہونے والے مقابلوں میں کامیابی کے باعث ہوتے ہیں، ان کے تابع رہوں، جبکہ جسمانی سخت ورزشوں کا کچھ حصّہ رمضان المبارک میں واقع ہوتا ہے جن کا روزہ کی حالت میں انجام دینا ممکن نہیں ہے اور دوسری طرف کلب کا سرپرست کہتا ہے کہ ”تم ایک مومن اور متدین انسان ہوں اور ہم نے پہلے سے لاکھوں خرچ کرکے تمھارے وقت کو خرید رکھا ہے اب اگر ان مشقوں میں تمھاری شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم ہارتی ہے تو میں تم سے راضی نہیںہوں چونکہ تم اس سال ہم سے تنخواہ لوگے بہرحال تم نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے لہٰذا تمھیں روزہ نہیں رکھنا چاہیے“کیا میں اس کلب سے معاہدہ اور اس ٹیم میں رہنے کا عہد کرنے کی بنیاد پر نیز اس ٹیم کی کامیابی کی خاطر (کہ جس کا لازمہ روزہ نہ رکھنا ہے) روزہ نہ رکھوں اور اگلے سال اس کی قضا کروں؟

ایک مسلمان کی شان نہیں ہے کہ اس طرح کے معاہدے کرے کیونکہ یہ معاہدہ شرعاً باطل ہے بہرحال دوسروں سے کہنا چاہیے کہ ہمارا مذہبی عقیدہ اس چیز کی اجازت نہیںدیتا، ہاں البتہ اگر کوئی چارہ نہیں ہے تو رمضان کے پہلے روز مثلاً دن میں ایک گھنٹے کے لئے کہیں چلے جائیں اور پلٹ آئیں اور پھر دس دن سے پہلے اسی طرح سفر کا کرلیں، بشرطیکہ آپ طولانی مدت مثلاً ایک سال تک وہاں پر رہیں ۔

کمپٹیشن میں پاس ہونے میں جعلسازی

میں نے گذشتہ سال انجینیری کے کمپٹیشن میں شرکت کی تھی لیکن افسوس کہ میں نے امتحان کے پورے پرچے کو نقل وغیرہ سے پُر کیا تھا، یہ ایسا کام تھا کہ جس کی وجہ سے اب تک میں نہیں جان سکا ہوں! بہرحال اس سال ”شہریور“ کے مہینے میں، جب نتائج کا اعلان ہوا تو مجھے مذکورہ درجہ میں قبول کرلیا گیا، اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ انتخاب، علمی نمبروں کے اعتبار سے انجام پاتا ہے تو گویا میں نے ایک شخص کے حق کو ضائع کیا ہے لہٰذابہت زیادہ روحی عذاب میں گرفتار ہوں اور تعلیم چھوڑنے کا قصد رکھتا ہوں، مہربانی فرماکر بتائیں کہ میرا کیا وظیفہ ہے؟

مفروضہ مسئلہ میں اگر تمھارا پڑھائی چھوڑنا سبب ہوتا ہو کہ کوئی دوسرا طالب علم تمھاری جگہ قبول کرلیا جائے گا تو ضروری ہے کہ تم تعلیم چھوڑدو، لیکن اگر اس کا وقت گذر گیا ہے تو ترک تعلیم لازم نہیں ہے لیکن کوشش کرو کہ آئندہ کبھی بھی نقل وغیرہ کے پیچھے نہ جاؤ اور گذشتہ خطاء اور ضائع شدہ حق کو صاحب حق کے حق میں اعمال صالحہ انجام دینے سے تلافی کرو ۔

اقسام: تقلب

فروختہ شدہ چیز کے خراب ہونے کے بارے میں بیچنے والے اور خریدار کے درمیان اختلاف

میں نے کچھ مقدار خرما، اس شرط پرفروخت کیا تھا کہ اپنے دفتر میں خریدار کے حوالہ کروں گا، خریدار نے مجھ سے وہ خرما لے کر باہر ایکسپورٹ کردیا اور پھر چند مہینے گزرنے کے بعد دعویٰ کررہا ہے کہ وہ خرما خراب تھا کیا اس کا یہ دعویٰ قابل قبول ہے؟

اگر فروخت کرنے والا شخص خرید وفروخت کے وقت پر خرما کے عیب دار ہونے سے انکار کرتا ہے اور خریدار کے پاس اپنی بات پر کوئی دلیل بھی نہیں ہے تو بیچنے والے شخص کی بات قبول کی جائے گی، لیکن خریدار کو حق ہے کہ وہ اس سے مطالبہ کرے کہ حاکم شرع کے سامنے جاکر قسم کھائے ۔

چہرے کے سرخ ہوجانے کی دیت

میں نے لڑائی میں ہتھوڑی کو الٹی طرف سے ایک شخص کے منھ پر ماری اور میں نہیں جانتا کہ اس کا منھ زخمی ہوا، سرخ ہوا، نیلا ہوا یا سیاہ اور اس شخص کی یا اس کے وارثین کی دسترسی کا بھی نہ اب کوئی اور نہ آئندہ میں امکان ہے ، لہٰذا حضور سے خواہشمند ہوں اس کی دیت کو بیان فرمائیں؟

جواب: یہاں پر کم سے کم دیت سرخ ہونے کی دیت کی ہے جس کی مقدار ۵/۱ مثقال ہونا ہے (شرعی مثقال تقریباً ۱۸/چنے کے برابر ہے) اور معمولی مثقال ۲۴/چنے کے برابر ہے اس بنیاد پر اگر معمولی مثقال سے حساب کریں تو جتنا اوپر بیان کیا ہے اُس میں ۴/۱ کم ہوجائے گا۔

بیوی کے بذل میں رجوع کرنے کی اطلاع شوہر کو نہ ہونا

میں نے سونے (بہار آزادی) کے سو سکّہ بخش کر اپنے شوہر سے طلاق خلع لے لی ہے، عدّت کے زمانے میں دفتر کے کلرک کو خط لکھ کر میں، بخشی ہوئی رقم میں رجوع کرنے کی اطلاع بھی دیدی تھی اب مجھے معلوم ہوا کہ کلرک نے، قانونی رجوع کے بارے میں، بھولے سے، دفتر میں تحریر نہیں کیا ہے، اس صورت میں رجوع کرنے کا حکم کیا ہے؟ کیا مجھے مہر کی رقم وصول کرنے کا حق ہے ؟

جواب:۔چنانچہ عدّت کے مدّت میں اپنی جانب سے بخشی ہوئی رقم میں ، رجوع کر لیا تھا، اور شوہر کو اس بات کی اطلاع دیدی تھی، تو اپنی بخشی ہوئی رقم کو واپس لینے کا حق رکھتی ہو، اور اگر شوہر کو اطلاع نہیں دی تھی اور عدّت ختم ہوگئی ہے، تو کافی نہیں ہے اور اگر کلرک، اس کام کا ذمّہ دار تھا اور اس کی تقصیر ہے تو وہی ضامن ہے .

اقسام: طلاق خلع

احتیاط واجب اور احتیاط مستحب کا فرق

میں نے توضیح المسائل میں ان جیسی اصطلاح ” احتیاط واجب “ یا ”احتیاط مستحب “پڑھی ہیں ان پر کیا عمل کرنا ضروری ہے ؟

جواب : اس ” احتیاط واجب “ سے مراد یہ ہے کہ مجتہد نے اپنا فتوا صریح طور پر نہیں دیا ہے اس صورت میں مقلد کواختیار ہے چاہے تو احتیاط کرے یا کسی دوسرے مجتہد کے فتوا کی طر ف رجوع کرے لیکن یہ ” احتیاط مستحب “ ایسا نہیں ہے آپ چاہیں تو اس پر عمل کریں ورنہ اس کو چھوڑ سکتے ہیں ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت