سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

نافذہ زخم کے معنی

کیا نافذہ زخم بدن کے تمام حصّوں (ہاتھ ، پاؤں، گردن، آلہٴ تناسل، پستان، کولہے، ہونٹ، زبان، انگلی ، ہتھیلی وغیرہ) کو شامل ہے ؟

جواب: نافذہ کی قدر مسلَّم ان موارد میں ہے جہاں زخم لگانے کا آلہٴ بدن کے اندر قابل ملاحظہ حد تک داخل ہوجائے، جیسے نیزہ، خنجر ، چاقو وغیرہ، لیکن انگلی ، ہونٹ یا اسی کے مانند دوسرے اعضاء نافذہ کے مصداق نہیں ہیں۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت

اعضاء تناسل پر زخم لگنا

کیا عورت اور مرد کے آلہ تناسل اور اس کے اوپری حصّے پر زخم لگانا دیت کا باعث ہوتا ہے یا ارش کا ؟ اگر اسکا تعلق دیت سے ہے تو اس کے حساب کا کیا طرایقہ ہے؟

جواب: عورت اور مرد کے آلہ نتاسل کو زخمی کرنا بدن کے تمام زخموں کی طرح ہے ، کہ جو زخموں کی مختلف اقسام جیسے حارصہ ، دامیہ و غیرہ پر تقسیم ہوتے ہیں۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت

پیشانی اور ہتھیلی کی پشت پر زخم لگنا

پیشانی ، ہتھیلی اور انگلی کی پشت پر گوشت کی قلت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ، کیا ”حارصہ“اور ”دامیہ“ زخموں کے علاوہ یہاں پر کوئی اور زخم بھی قابل تصور ہے ؟

جواب: اس جہت سے اشخاص مختلف ہیں ؛ گوشت کے بقدر کافی نہ ہوئے کی صورت میں ”ملتحمہ“ یا اس کے مانند کوئی اور زخم قابل تصور نہیں ہے ، لیکن ”سمحاق“اور ”موضحہ“ جیسے زخم قابل تصور ہو سکتے ہیں ۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت

چہرے کے سرخ ہوجانے کی دیت

میں نے لڑائی میں ہتھوڑی کو الٹی طرف سے ایک شخص کے منھ پر ماری اور میں نہیں جانتا کہ اس کا منھ زخمی ہوا، سرخ ہوا، نیلا ہوا یا سیاہ اور اس شخص کی یا اس کے وارثین کی دسترسی کا بھی نہ اب کوئی اور نہ آئندہ میں امکان ہے ، لہٰذا حضور سے خواہشمند ہوں اس کی دیت کو بیان فرمائیں؟

جواب: یہاں پر کم سے کم دیت سرخ ہونے کی دیت کی ہے جس کی مقدار ۵/۱ مثقال ہونا ہے (شرعی مثقال تقریباً ۱۸/چنے کے برابر ہے) اور معمولی مثقال ۲۴/چنے کے برابر ہے اس بنیاد پر اگر معمولی مثقال سے حساب کریں تو جتنا اوپر بیان کیا ہے اُس میں ۴/۱ کم ہوجائے گا۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت
دسته‌ها: زخموں کی دیت

دامیہ زخم کی جراحت

لڑائی میں ایک شخص نے قلم سے دوسرے کے ہاتھ کو اس طرح زخمی کیا کہ کھال اُکھڑ گئی اور خون نکل آیا، اس کا کیا حکم ہے؟ یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے تاکہ اُن سے حلالیت طلب کروں؟

جواب: اس جراحت کا نام دامیہ ہے اور اس کی دیت سرو صورت کے عالوہ ایک اونٹ کی آدھی قیمت ہے اور زخمی شخص کے نہ ملنے کی صورت میں اس کی دیت کو اس کی نیت سے کسی فقیر کو دیدیں؛ مگر یہ کہ آپ کویقین ہو کہ وہ آپ سے راضی ہوگیا تھا۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی