دینی مدارس سے متعلق وقف نامہ کے شرایط کی رعایت
قم میں ایک مدرسہ ہے (جس میں فقط ہاسٹل کی سہولت ہے) اس کے طلاب دینی مدارس کے ساتھ ساتھ غیر دینی مدارس میں بھی پڑھتے ہیں جبکہ مدرسہ کے مدیر داخلہ کے وقت سب کو وقف نامہ پڑھ کر سناتے ہیں، اس میں ذکر ہوا ہے کہ اس مدرسہ کے طلاب کے لیے غیر حوزوی دروس میں شرکت کرنا جایز نہیں ہے، مدیر ان کے غیر دینی مدارس میں پڑھنے کے مخالف نہیں ہیں مگر وقف نامہ سے مجبور ہیں، طلاب کے اس کام کا شرعا کیا حکم ہے؟
وقف نامہ کے شرایط کی رعایت کرنا واجب ہے اور اس کی مخالفت میں طلاب کا اس مدرسہ میں رہنا صحیح نہیں ہے۔