خبروں کو اکھٹا کرنے میں خواتین کی خدمات حاصل کرنا
کیا خبروں اور رپورٹوںکے جمع کرنے میں خواتین سے استفادہ کرنا جائز ہے؟
اگر عفت کے اصول کی رعایت کی جائے تو خواتین سے استفادہ کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
خبرنگاروں کی خصوصیات
کیا خبر کے ناقلین اور واقعوں کے بیان کرنے والوں کے کچھ شرائط ہیں؟
جی ہاں، ان کے بھی کچھ شرائط ہیں؛ وثاقت، امانت، مہم مطلب کو سمجھنے کے لئے بطور کافی ذہانت، مطالب کو حفظ اورنگہداری کے لئے قوی حافظہ، ان میں سب سے مہم اپنی نظر نہ دینا اور حسنِ نیت اور اخبار کو شخصی سلیقہ سے آلودہ نہ کرنا، ان کی شرائط میں سے ہیں ۔
خبر کے سچّے یا جھوٹے ہونے کی درجہ بندی
کیا خبر کے سچّا یا جھوٹا ہونے کی بھی اقسام ہیں؟
جی ہاں، ممکن ہے کوئی خبر پچاس فیصد یا اس سے کم سچّی ہو، لہٰذا صدق وکذب میں درجہ بندی پائی جاتی ہے ۔
حیوانوں کے پالنے کا شرعی حکم
کیا حیوانات کے پالنے میں کوئی ممانعت ہے؟ اگر ان کے پالنے میں کوئی ممانعت نہ ہو اور فقط زنیت یا اچھی آواز سننے کی غرض سے (جیسے قناری یا مرغ عشق وغیرہ کا پالنا) ہو تو ان کو گھر میں رکھنے کا کیا حکم ہے؟
حیوانات کے پالنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن اس سے باایمان لوگوں کا کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیے؛ ہرچند کہ ان سے استفادہ کرنا خوبصورتی اور اچھی آواز سننے کے لئے ہی کیوںنہ ہو؛ اور اس بات کا بھی خیال رہے کہ یہ کام اسراف اور فضول خرچی کا باعث بھی نہ بنے۔
خبر لینے کے لئے رشوت دینا
کیا حکومت کے نظام میں مفید ثابت ہونے والی وخبروں کو جمع کرنے میں رشوت دی جاسکتی ہے؟
جب اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ ہو اور خبر کی ضرورت بھی ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے اور اس کو رشوت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
خبر لینے کے لئے رشوت دینا
کیا حکومت کے نظام میں مفید ثابت ہونے والی وخبروں کو جمع کرنے میں رشوت دی جاسکتی ہے؟
جب اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ ہو اور خبر کی ضرورت بھی ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے اور اس کو رشوت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
استقرار حمل کے بعد حمل کا ضایع کرنا
کیا حمل ٹھرنے کے بعد اسے سقط کرانا جائز ہے؟
جواب: اگر کسی خطرہ کا یقین یا احتمال نہ ہو اور ماں کو شدید نقصان نہ پہچ رہا ہو تو جائز نہیں ہے اور دیت واجب ہے ۔
استقرار حمل کے بعد حمل کا ضایع کرنا
کیا حمل ٹھرنے کے بعد اسے سقط کرانا جائز ہے؟
جواب: اگر کسی خطرہ کا یقین یا احتمال نہ ہو اور ماں کو شدید نقصان نہ پہچ رہا ہو تو جائز نہیں ہے اور دیت واجب ہے ۔
اولیاء دم (وارثین) کے سامنے قسامہ کا جاری کرنا
کیا حلف اٹھانے والوں کی قسم کا استماع تمام حالفین اور اولیاء دم کے حضور بلا مانع ہے یا نہ بلکہ شہود کی شہادت کے استماع کی طرح ہے جس میں اولیاء دم اور دیگر حالفین حاضر نہ ہونے چاہئے تاکہ حلف اٹھانے والا نفسیاتی دباؤ میں نہ آسکے گواہی تنہا قاضی کے سامنے انجام پانا چاہئے؟
اس مسئلہ میں انفراد شرط نہیں ہے۔
میت کے ترکہ میں اپنے حصّہ سے زیادہ میں تصرف کرنا
کیا حقیقی وارثوں کو، اپنے حق سے زیادہ میراث میں تصرف کرنے کا حق ہے؟
جواب: کسی وارث کو حق نہیں ہے کہ اپنے حصہ سے زیادہ وصول کرے، مگر یہ کہ باقی سب راضی ہوں ۔
حق الطبع کا نقل وانتقال
کیا حق طبع اور حق نشر، شرعی حقوق ہیں اور تملُّک اور نقل وانتقال کے قابل ہے؟
جی ہاں، حق طبع اور حق نشر، شرعی حقوق ہیں اور عوض اور بغیر عوض کے دوسروں کی طرف منتقل ہونے کے قابل ہے ۔
حقوق الناس کا اقرار
کیا حق الناس، جیسے قذف (کسی پر زنا یا لواطکی تہمت لگانا ) اور قتل عمدوغیرہ کا اقرار کرنا ملزِم پر واجب ہے یا حرام؟
جواب: اقرار واجب نہیں ہے ، لیکن کسی صورت سے حق الناس کو ادا کیا جائے۔
حقوق الناس کا اقرار
کیا حق الناس، جیسے قذف (کسی پر زنا یا لواطکی تہمت لگانا ) اور قتل عمدوغیرہ کا اقرار کرنا ملزِم پر واجب ہے یا حرام؟
جواب: اقرار واجب نہیں ہے ، لیکن کسی صورت سے حق الناس کو ادا کیا جائے۔
حق المارۃ (راستہ کے درخت سے کھانا) جایز ہے
کیا حق المارہ (راستہ میں پڑنے والے پیڑ سے کھا لینا) جایز ہے؟
ہاں، راستہ میں پڑنے والے درختوں سے ضرورت بھر پھل یا میوہ توڑ کر کھانا جایز ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ اسی کام کی غرض سے گھر سے نہ نکلا ہو اور اپنے کھانے کے ساتھ اپنے ساتھ نہ لے جائے اور اس کا پھل کھانا کسی لڑائی چھگڑے کا سبب بہ بنتا یو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر یقین ہو کہ اس کا مالک راضی نہیں ہوگا تو پرھیز کرنا چاہیے۔