سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

متولی کی اجازت کے بغیر مسجد کو نئے سرے سے بنانا

معیّن متولی کے ہوتے ہوئے کچھ خیّر افراد نے بغیر متولی کی اجازت کے مسجد کو دوبارہ تعمیر کرادیا ہے، اس مسجد کی نئی عمارت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

ایسے موقعوں پر محترم متولی کی اجازت سے کام کرنا چاہیے؛ لیکن اگر اس کی اجازت کے بغیر کام انجام پایا ہے تو مسجد میں نماز پڑھنا یہاں تک کہ مسجد کی نئی عمارتوں میں بھی نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

اقسام: مسجد

طیّ الارض کی کرامت کے حصول کا راستہ

انسان کس طرح طیّ الارض کرسکتا ہے؟ کہتے ہیں: ”جو کوئی چالیس دن تک نہ بولے تو اس کی چشم بصیرت کھل جاتی ہیں!“ جنابعالی کی کیا نظر ہے؟

انسان جس قدر بھی خدا کی بندگی، تقوا اور پرہیزگاری اور خودسازی کے راستے کو طے کرے گا تو اتنی ہی اس کی حقیقت بین آنکھیں کھلتی ہیںچلی جائیں گی، اور ایسی ایسی چیز حاصل کرلے گا جو عام انسانوں کے لئے ممکن نہیں ہیں ۔

اقسام: طی الارض

حق خیار کے بغیر معاملہ کا فسخ ہو نا

کوئی شخص ایک قرآن دوسرے شخص کو فروخت کر دیتا ہے پھر کچھ عرصہ کے بعد آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ قرآن خطی نسخہ تھا اور مجھے نقصان ہوا ہے کیا خریدار پر قرآن واپس کرنا ضروری ہے ؟

جواب۔ اگر اختیارات جیسے غبن کی صورت میں اختیار ہونا یا عیب نکلنے کی صورت میں اختیار ہونا وغیرہ میں سے کوئی اختیار اس کی شامل حال تھا تو (آکر معاملہ کو )فسخ کر سکتا ہے ورنہ اس صورت کے علاوہ فسخ کرنے کا حق نہیں رکھتا

ولد الزنا (ناجائز اولاد)

کیا زنا کے ذریعہ پیدا ہونے والا بچہ ، شرعی اولاد کے حکم میں ہوتا ہے؟

زنا کے ذریعہ پیدا ہونے والے بچہ کا حکم، پرورش اور اس کے اخراجات وغیرہ کے لحاظ سے (ان صورتوں کے علاوہ جہاں دلیل مستثنیٰ قرار دیتی ہے جیسے میراث کا مسئلہ) وہی ہے جو شرعی بچہ کا ہوتا ہے لہٰذا اس بناپر، محرم ہونے، اس کی پرورش، نگہداشت اور تربیت کے تمام احکام ولد الزنا کے بارے میں جاری ہوں گے فقط اس کو میراث نہیں ملے گی ۔

وثیقہ لے کر قاتل کو بچوں کے بڑا ہونے تک آزاد کردینا

میرا بیٹا اپنی بیوی کے گھرو الوں کی شیطنت آمیز تحریکات کی وجہ سے لڑائی جھگڑا اور اپنی خوش دامن (ساس)کے فوت کا سبب بن کر قصاص اور فاضل دیت پر محکوم ہوا، کبیر وارثین اور صغار (بچے) کے باپ نے (اصالتاً وولایتاً) کامل دیت سے زیادہ رقم وصول کرنے پر رضایت دے دی ؛ ہرچند قانونی اور تحریری رضایت نامہ میں دیت لینے پر کوئی اشارہ نہیںہوا ہے، کیا صغار (بچوں) کا باپ صغار کی طرف سے در گذر کرسکتا ہے یا دیت لینے پر راضی ہوسکتا ہے یا ضروری ہے کہ صغار کے رشد وبلوغ کا منتظر رہے؟ کیا آخری صورت میں وثیقہ لے کر مجرم کی موقت آزادی ، جب تک صغار بڑے ہوں ممکن ہے؟

صغار کا ولی جو ان کے نفع میں ہے انجام دے، اگر قصاص ان کے نفع میں ہو تو ان کے اوپر چھوڑدے تاکہ بڑے ہوکر وہ خود قصاص کریں، اس صورت میں وثیقہ کافی کے ساتھ مجرم کو آزاد کردیں اور اگر دیت ان کے نفع میں ہے تو دیت لے لے اور درگذشت کردینا تو بہت ہی نادر موقعوں کے علاوہ صغار کے نفع میں نہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت