سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

ناقابل استعمال مساجد کا حکم

کیا کسی کو کوئی چیز ہبہ کرنا یا بخش دینا، اس طرح کے کام مسجد میں جائز ہیں ؟اگر جائز ہوں توکیا حاکم شرع سے اجازت لینا ضروری ہے ؟

جواب :اس طرح کے کام مسجد میں انجام دینا ،حرام نہیں ہے اور حاکم شرع سے اجازت لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے ،البتہ دنیاوی کاموں کو مسجد میں انجام دینا مکروہ ہے اور اگر یہ کام نماز پڑھنے والوں کے لئے اذیت کا باعث ہو تو حرام ہے ۔

دسته‌ها: مسجد کے احکام

دوسرے کی مرضی کے بغیر اس کے سر اور چہرہ کے بالوں کا مونڈنا

کیا کسی شخص کے سر اور صورت کے بالوں کو اس کی مرض کے بغیر مونڈنا دیت یا ارش کا باعث ہے، جواب کے مثبت ہونے کی صورت میں دوبارہ اگنا یا نہ اگنا، یا مجنی علیہ کا مرد یا عورت ہونا، حکم میں کوئی اثر رکھتا ہے؟

جواب: اگر مرد کے چہرے اور سر کے بالوں کا اس طرح ازالہ کیا جائے کہ پھر نہ اگےں تو ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ دیت ہے، یہی حکم عورت کے سرکے بالوں کا ہے اور اگر وہ دوبارہ اگ آئیں تو مرد کے لئے ارش کے اوپر مصالحہ کرنے میں احتیاط ہے اور عورت کے بال میں عادلانہ مہرالمثل کے برابر دیت ہے۔

دسته‌ها: ارش

جرم کے ثبوت کے بغیر کسی پر الزام لگانا

کیا کسی شخص پر الزام لگانا اس کو اسکے جرم کی اطلاع دیئے بغیر اور عدالت میں حاضر کئے بغیر اور نا معلوم جرم کی سزا میں ڈھائی سال قید رکھنا اور افائل میں الزام کے ثبوت کا نہ ہونا ،شرعی اور سالامی ہو سکتا ہے ؟

جواب : ضروری ہے کہ شریعت کے قوانین کے مطابق ملزم کو اس کا جرم بتایا جائے اور اس کو دفاع کرنے کا موقع دیا جائے اور اسکے بعد اسلامی عدالت کے قوانین کے مطابق اور فقہی مقدس احکام کے مطابق قضاوت اور فیصلہ کیا جائے

دسته‌ها: قاضی کے شرایط

نوکری اور ملازمت حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا

کیا کسی دفتر یا محکمہ میں نوکری حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا جائز ہے جبکہ رشوت نہ دینے کی صورت میں نوکری حاصل کرنا ممکن ہی نہ ہو ؟

جواب : اگر دینے سے کسی باطل (ناحق ) کو حق یا حق کو ناحْ نہ کرے اور کسی کا حق یا نمبر ضائع نہ کرے تو اشکال نہیں ہے اور اسکا رشوت میں شمار نہیں ہوگا لیکن لینے والے کے لئے اگر یہ اسکے وظائف میں شامل تھا تو حرام ہے

دسته‌ها: قضاوت

کام کرنے والے طلاب کے وظیفہ لینے کا حکم

کیا کام کرنے والے طلبہ کے لیے شہریہ (وظیفہ) لینا جایز ہے؟ اب تک جو شہریہ لے چکے ہیں ان کیا حکم ہے؟

اگر شہریہ دینے والے مراجع حضرات نے شہریہ میں دینی اور حوزوی تعلیم جاری رکھنے کی شرط رکھی ہو تو ان طلبہ کے لیے اس کا لوٹانا ضروری ہے اور اگر ایسی کوئی شرط نہیں تھی تو وہ ضامن نہیں ہیں۔ شک کی صورت میں مراجع کے دفاتر سے سوال کیا جا سکتا ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی