کرایہ کی مدت ختم ہونے کے بعد کرایہ دار کا تصرف کرنا
کرایہ کی مدت کے ختم ہونے کے بعد اور مالک کی مرضی کے بغیر ، کرایہ دار کے دکان یا رہائشی عمارت میں تصرف کرنے کا کیا حکم ہے ؟ حالانکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قانون میں آیا ہے کہ اگر کرایہ پر دینے والے (مالک ) کو ذاتی ضرورت نہ ہو تو اس صورت میں، کرایہ دار کو تصرف کرنے کا حق دیتے ہیں ، اگرچہ مالک راضی بھی نہ ہو۔
مالک کی مرضی کے بغیر کرایہ دار کا تصرف کرنا جائز نہیں ہے ، مگر ضرورت اور اضطرار کے موقع پراور وہ بھی ضرورت اور اضطرار کی مقدار میں۔