سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

دو ہمسایوں کی مشترک دیوار میں کسی ہمسایہ کا تصرف کرنا

زید اور عمر کا گھر جدا جدا ہے لیکن ان دونوں گھروں کی دیوار ایک طرف سے مشترک ہے، اب زید چاہتا ہے کہ اپنے گھر کو گراکر نئے طریقے سے بنائے ، مہربانی فرماکر اس سلسلے میں چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اگر اس کام سے عمرو کی عمارت کو نقصان ہوا تو کیا زید اس نقصان کا ضامن ہے؟۲۔ کیا زید اپنے حق سے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے حق ہے کہ بغیر ہمسایہ کی مرضی ہے مشترک دیوار میں تصّرف کرے؟

مشترک دیوار جس کے اوپر دونوں گھر کی چھتیں ٹھہری ہوئی ہیں وہ دونوں کی ملکیت اور مشاع کی صورت میں ہے اور اس میں ایک دوسرے کی مرضی سے تصرف کیا جائے گا اور اگر اپنے حق کو جدا کرنا چاہتے ہیں تو دونوں کے توافق سے انجام پائے گا، اور اگر گھر کے دوبارہ بنانے میں دونوں ہمسایوں کے درمیان اختلاف ہوجائے تو دو مورد اطمینان ماہرین کی نظر کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔

اقسام: حق الناس

طلاق رجعی میں پہلے شوہر کے رجُوع کرنے کے بعد دوسرے سے شادی کرلینا

زید، اپنی زوجہ کو طلاق رجعی دیدیتا ہے ، اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوجاتے ہیں ، مرد ایک شہر میں اور عورت دوسرے شہر میں رہتی ہے ،عدّت کے ختم ہونے سے پہلے، مرد رجوع کرلیتا ہے، لیکن اس بات کی اطلاع، عورت کو نہیں ہوپاتی ،اس وجہ سے عدّت کے بعد وہ عورت دوسری شادی کرلیتی ہے اس صورت میں کیا وظیفہ ہے؟ یا مرد رجوع کرتا ہے اور عورت بھی خواہش کا اظہار کرتی ہے لیکن اس کے والد اور بھائی واپس جانے کی اجازت نہیں دیتے، اور اب اس واقعہ کو چند سالہوگئے ہیں، اس عورت نے ابھی تک شادی بھی نہیں کی ہے،کیا پہلی زوجیت باقی ہے ؟ یا مرد نے جب یہ دیکھا کہ اصرار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے تو اس نے بھی منھ موڑ لیا ، کیا اس صورت میں دوبارہ طلاق دینے کی ضرورت ہے ؟

جواب:۔اگر رجوع ، مسلّم ہو تو دوسرا عقد باطل ہے، اور زیادہ عرصہ گذرنے کا کوئی اثر نہیں ہے، نیز منھ موڑ لینے سے عقد زوجیت ختم نہیں ہوتا ، اور ایک دوسرے سے جدا ہونے کیلےٴ طلاق ضروری ہے

زناءِ محصنہ (شادی شدہ) کی حَد (سزا)

زناء محصنہ کی حد (سزا) کیا ہے؟

زناء محصنہ کی سزا، سنگسار کرنا ہے، لیکن بعض حالات میں کہ جب سنگسار کرنے کی وجہ سے کچھ مہم مشکلات سامنے آئیں، تب اس کو دوسرے طریقے سے قتل کیا جاسکتا ہے اور اقرار کرنے کی صورت میں، گڈھے سے فرار کرنے کے حکم کے مشابہ حکم یہاں پر بھی جاری ہوگا ۔

اقسام: زنا کی حد
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت