تجارتی شہرت اور اعتبار کی فروخت
اگر کوئی شخص محنت انتھک کوشش اور بازار میں بہترین جنس پیش کرکے شہرت اور اعتبار حاصل کرلے اور اعتبار حاصل ہونے کے بعد آسانی سے اپنی چیزوں کو فروخت کرے، کیا اس اعتبار کو دوسرے آدمی کے ہاتھوں فروخت کرسکتا ہے؟مسئلہ کا جواب درج ذیل دو فرضوں میں بیان فرمائیں:الف) اپنا کچھ سرمایہ دوسرے آدمی کو دیدے، البتہ اپنے اعتبار کی خاطر دوسرے ممالک میں عام قیمت سے زیادہ قیمت میں فروخت کرے ۔ب) فقط اپنا اعتبار (نام) فروخت کرے، یعنی دوسرے آدمی کو اجازت دیدے کہ وہ اپنی جنس اور اشیاء کو اس کے نام اور عنوان سے فروخت کرے اور اس اجازت کے عوض کچھ رقم اس سے وصول کرلے ۔
الف) اور ب): دونوں صورتوں میں جائز ہے ۔