سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

دیت کے علاوہ عدم نفع کی خسارت کا لینا

عدم نقع کی خسارت کے سلسلہ میں چاہے نفع قریب الحصول یا متوقع الحصول ، معظَّم لہ کی نظر کیا ہے ؟ مہربانی فرماکر ذیل میں دیے گئے مصادیق کا حکم بیان فرمائیں :الف۔ ایک ڈرائیور اپنی گاڑی سے روزی کماتا تھا ۔ ایکسیڈینٹ اور نقصان کی وجہ سے چار مہینے کام نہ کرسکا ، ماہر ین کی نظر کے مطابق گاڑی کی مرمَّت ہونے میں چار مہینے کا وقت درکار تھا ۔ کیاگاڑی کا ڈرائیور گاڑی کی مرمَّت کے خرچ کے علاوہ ان چار مہینوں میں ہوا نقصان کا خرچ بھی حادثہ کے مقصِّر سے طلب کرسکتا ہے ؟ب۔ جب کبھی ایسا شخص جسکا پیشہ طبابت ، جرّاحی یا کوئی اور پیشہ ہو عمدی یا غیر عمدی بدنی نقصان کے سبب کام کرنے سے عاجز ہوجائے اور ماہرین کی نظر کے مطابق یہ شخص آخری عمر تک کام کرنے سے عاجز ہو گیا ہو، کیا یہ شخص دیت کے علاوہ ماہانہ آمدنی کو حادثہ کے مقصَّر سے طلب کرسکتا ہے ؟ج۔ ایک شخص نے اغوا جیسے جرائم، عدالت میں بلاوجہ کا مقدمہ قائم کرکے جیل کرانا ،عدالت میں جعلی کاغذات داخل کرکے عمارت بنانے پر کام کے رکوانے کا مجوِّز ( stay)لے لینا اور اسی طرح کی دوسری چیزیں بغیر اس کے کہ مد مقابل کو کوئی بدنی نقصان پہنچائے، اس کے حصول معاش میں اور کام میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے اور اس کے نقصان کا سامان مہیَّا کردیا ہے اور اس رکاوٹ کا نقصان بھی بڑی رقم اور قابل توجہ تھا ۔ کیا نقصان اٹھانے والا شخص اپنی قید کی مدّت کا نقصان یا عمارت بنانے میں تا خیر کی وجہ سے اس نقصان کی خاطر جو کرایہ پر چڑھنے کی بابت ہوا ہے ، نقصان پہنچانے والے سے طلب کرسکتا ہے ؟د۔ کیا مقتول کے واجب النفقہ وارثین کہ جو قتل کے بعد نفقہ سے محروم ہوگئے، دیت کے علاوہ اس مدت کا نفقہ کہ جس میں وہ بطور معمول نفقہ کے مستحق ہیں قاتل سے مطالبہ کرسکتے ہیں مثلاً مقتول کی بیوی جب تک وہ دوسری شادی نہ کرے یا مقتول کے نابالغ بچّے جب تک وہ بالغ اور کام کرنے کے لائق نہ ہو جائیں اپنے اس نقصان کا مطالبہ کرسکتے ہیں ؟

جواب: جن موار میں دیت لی جاتی ہے ، دوسرے نقصانات کا دینا ضروری نہیں ہے ، لیکن گاڑی کے نقصان، کاری گر کا کام سے رک جانا، یا وہ عمارت جس کا کام بلاوجہ روک دیا گیا ہو ان تمام موارد میں اجرت المثل ادا کرنا ہوگا ۔

بچوں کی دیت کے مال کو ولی کا معاف کردینا

کیا دادا، وصی، یا بچوں کے کفیل ہر چند وہ بچوں کی ماں ہو ، کو حق ہے کہ ان بچوں کے دیت کے مال کی بابت جو بچّے ان کی کفالت میں ہیں، شرعی دیت سے کم پر جانی سے مصالحہ کریں ، یا کامل طور سے اس کو معاف کردیں ؟

جواب: دادا ، وصی یا کفیل کو حق نہیں ہے کہ وہ بچوں کے حصّے میں آئے دیت کے مال کو بخش دیں ، یا شرعی مقدار سے کم پر مصالحہ کرلیں ۔ مگر یہ کہ وہاں پر کوئی خاص مصلحت ہو اور یہ کام بچّے کے نفع ہیں ہو ۔

قصاص (پھانسی) کے بعد قاتل کا زندہ ہوجانا

چنانچہ کسی شخص کو قصاص کے طور پر سزائے موت ہوجائے اور وہ شخص قصاص کے عنوان سے پھانسی کے تختہ پر چڑھا دیا جائے اور قانونی ڈاکٹر گواہی دیدے کہ مرگیا ہے لیکن برف خانہ میں جاکر ہوش میں آجائے اور زندہ ہوجائے:الف)کیا قصاص کا حکم اپنی جگہ پر باقی ہے یا ساقط ہوجائے گا؟ب) اگر قصاص کا حکم اپنی جگہ پر باقی ہو تو کیا اسے (مجرم کو) پھانسی دینے کی دیت، دی جائے گی؟ج) دیت ادا کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟د) دیت ادا کرنے کی مدّت کیاہے؟

الف) قصاص کا حکم اپنی جگہ پر باقی ہے اور مقتول کے وارث، اس کا مطالبہ کرسکتے ہیں ۔ب و ج) اگر زخم یا کسی عضو میں نقص یا گوئی دوسرا نقص پیدا ہوجائے تب احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کی دیت بیت المال سے ادا کی جائے ۔البتہ یہ اس صورت میں ہے کہ جب قاضی اور اس کے ملازموں کے ذریعہ، پھانسی کے حکم پر عمل در آمد کیا جائے اور حکم کو جاری کرنے میں عمداً کوتاہی نہ کی گئی ہو۔د) تمام دیتوں کی طرح ہے ۔

قاتل کی پہچان نہ ہونا

جب کبھی قتل عمد یا غیر عمد یا دوسرے نقصانات میں ملزم کی شناسائی نہ ہو سکے، کیا ضروری ہے کہ دیت کو بیت المال سے ادا کریں ؟ جواب کے مثبت ہونے کی صورت میں، حکم میں اس چیز کا اعلان اور اس کی قید لگانا لازم ہے ،خصوصاً اگر معاشرے میں نامطلوب اثر ہو اور اس کو بے جا استعمال کیا جائے ؟

جواب: قاتل کے نہ پہچانے جانے کی صورت میں ، دیت کو بیت المال سے ادا کرنا چاہیے اور ضروری نہیں ہے کہ یہ مسئلہ برملا کیا جائے تاکہ دوسروں کے بیجا استعمال کا سبب بنے ۔ یہ ہی حکم ہے اس صورت میں جب قاتل تنگدست ہو اور آیندہ میں بھی اس کی توانائی کی کوئی امید نہ ہو ۔