سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

اذان میں شہادت ثالثہ کہنا(اذان میں اشہد ان علیا ولی اللہ کہنا)

شیعہ معاشرے میں امیر المومنین مولای متقیان حضرت علی بن ابی طالب ( علیہ الآف التحیة و الثناء) کی ولایت کی شہادت ، یعنی اذان میں ، اشہد ان علی ولی اللہ ، کہنا ، کس زمانے سے شروع ہوا ہے ؟

جواب :۔ بعض روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ یہ عمل ائمہ علیہم السلام کے زمانے سے شروع ہوا ہے ، لیکن اس زمانے میں ، عام نہیں تھا ، اس کے بعد شیعیت کا شعار اور پہچان بن گیا، ( مزید وضاحت کے لئے ، نفیس کتاب” مستمسک“ میں اذان و اقامت کی بحث ملاحظہ فرمائیں )۔

نویں ربیع الاوّل کو بُرے کاموں کا انجام دینا

شیعہ حضرات نویں ربیع الاوّل کو جشن وسرور کی رسومات انجام دیتے ہیں، بہت سے لوگ ان رسومات میں رکیک باتیں یہاں تک کہ وہ باتیں بھی بولتے ہیں جن کو وہ خود خلاف شرع سمجھتے ہیں ؛ کبھی کبھی تو مرد عورتوں کا لباس پہنتے اور اُنھیں کی اداکاری کرتے ہیں! اور جب ان کو اس بات سے منع کیا جاتا ہے تو ”رفع القلم“ کی حدیث کو دلیل بناکر پیش کرتے اور کہتے ہیں کہ اس روایت کے مطابق مذکورہ اعمال میں کوئی اشکال نہیں ہے، کیا یہ عمل جائز اور اہل بیت عصمت وطہارت کی رضا کا سبب ہیں؟ عدم جواز کی صورت میں حدیث ”رفع القلم“کی کس طرح توجیہ کی جائے گی ۔

اوّلاً: ان مخصوص ایّام میں کوئی روایت رفع القلم کے عنوان سے معتبر کتابوں میں موجود نہیں ہے ۔دوسرے :یہ کہ اگر ایسی روایت ہو بھی (جب کہ نہیں ہے) تو کتاب (قرآن مجید) وسنت کے مخالف ہے، اور ایسی روایت قبول کرنے قابل نہیں ہے اور حرام اور گناہ کسی بھی زمانے میں جائز نہیں ہے، ایسے ہی رکیک باتیں اور دوسرے بُرے کام بھی ۔تیسرے: یہ کہ تولّیٰ اور تبّرا کے اور دوسرے راستے ہیں نہ یہ خلاف شرع راستے ۔

اقسام: عقاید

دو نمازوں ( ظہر و عصر) کو ملا کر پڑھنا دو نمازوں ( ظہر و عصر) کو ملا کر پڑھنا

شیعہ حضرات نماز ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ کیوں پڑھتے ہیں ؟ جب کہ تمام مسلمان ان نمازوں کو علیحدہ علیحدہ پانچ وقتوں میں ادا کرتے ہیں ؟

جواب: تمام نمازوں کو جدا جدا پڑھنا ہمارے عقیدہ کے مطابق بھی مستحب اور سنت ہے ، لیکن جمع کرنا بھی جائزہے ، اہل سنت کی روایات میں بھی نمازوں کے جمع کرنے پر دلیل موجود ہے ، لہٰذا جمع کرنا یعنی ملاکر پڑھنا ، رخصت ہے ، لیکن جدا جدا پڑھنا ، فضیلت ہے ۔

دو نمازوں ( ظہر و عصر) کو ملا کر پڑھنا

شیعہ حضرات نماز ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ کیوں پڑھتے ہیں ؟ جب کہ تمام مسلمان ان نمازوں کو علیحدہ علیحدہ پانچ وقتوں میں ادا کرتے ہیں ؟

جواب: تمام نمازوں کو جدا جدا پڑھنا ہمارے عقیدہ کے مطابق بھی مستحب اور سنت ہے ، لیکن جمع کرنا بھی جائزہے ، اہل سنت کی روایات میں بھی نمازوں کے جمع کرنے پر دلیل موجود ہے ، لہٰذا جمع کرنا یعنی ملاکر پڑھنا ، رخصت ہے ، لیکن جدا جدا پڑھنا ، فضیلت ہے ۔

شکار کرنے والی اس بندوق سے شکارجس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے

شکار کرنیوالی اس بندوق سے شکار کرنے کا کیا حکم ہے جس میں گول اور باریک کارتوس ہوتا ہے ؟

اگر وہ جانور کے بدن میں سوراخ کردے اور خون باہر آجائے تو حلال ہے ، لیکن اگر جانور کے پاس اس وقت پہنچے جب وہ زندہ ہو تو اس کے سر کو کاٹ دیں ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت